Nubia V18 is now official, 4000 mAh battery in tow

Nubia V18 Is Now Official, 4000 MAh Battery In Tow

4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ نوبیا وی 18 بھی جاری کر دیا گیا

اسی ہفتے چین میں کئی  نئے سمارٹ فون جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک نوبیا وی 18 (Nubia V18)بھی ہے۔میٹل سے بنے اس فون کا ڈیزائن کافی دلکش ہے۔
نوبیا وی 18 میں 6.01 انچ 1080x2160پکسل کی ایل سی  ڈی سکرین ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ(8x A53 CPU، ایڈرینو 506 جی پی یو)، 4 جی بی  ریم اور 64 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔
وی 18 کا مین کیمرہ f/2.2لینز اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کیمرہ ایسے نصب کیا گیا  ہے جیسے کہ فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہو۔ فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون کے دوسرے اہم فیچرز میں  ہائی بریڈ  ڈوئل سم سلاٹ، رئیر پر نصب فنگر پرنٹ سکینر اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ وی 18 میں اینڈروئیڈ نوگٹ کے ساتھ nubia UI 5.1 انسٹال ہے۔
اس فون کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں لیکن  چین میں اس کی فراہمی کا  آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔ سیاہ ، سنہرے اور سرخ رنگوں میں دستیاب اس فون کی قیمت 1299 یوان یا 205 ڈالر ہوگی۔

Nubia V18 is now official, 4000 mAh battery in tow
تاریخ اشاعت: 2018-03-23

More Technology Articles