Nubia Z11 mini unveiled

Nubia Z11 Mini Unveiled

نوبیا زیڈ 11 منی

زیڈ ٹی ای نے  اپنے ذیلی برانڈ نوبیا  کا ایک نیا ماڈل  نوبیا زیڈ 11 منی(Nubia Z11 mini) متعارف کرایا ہے۔زیڈ 11 منی کی سکرین 5 انچ ہے۔ 5انچ سکرین کے ساتھ منی (mini)کا لفظ یقیناً میل نہیں کھاتا، لگتا ہے منی ڈیوائسز کا سائز بڑھ رہا ہے۔۔ اس ڈیوائس کو خالصتاً  فوٹوگرافی مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے۔
ڈیوائس کا مین کیمرہ 16 میگا پکسل سونی IMX298 سنسر ہے۔ f/2.0لینز کے ساتھ کیمرہ میں فیز ڈیٹیکشن، آٹو فوکس اور 3ڈی نوائس ریڈکشن  کے فیچرز بھی ہیں۔

ڈیوائس میں RAW DNG شوٹنگ موڈ بھی ہے۔ویڈیوشوٹنگ کے لیے کیمرہ کی زیادہ سے زیادہ آؤٹ پٹ 1080pہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کا سیلفی کیمرہ  1.4µm ، 80°لینزاور f/2.4اپرچر کے ساتھ  8 میگا پکسل کا ہے۔
نوبایا زیڈ 11 منی   کی 5 انچ1080p سکرین کو 2.5ڈی گلاس سے محفوظ کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 617 چپ سیٹ(28 این ایم، 8 ایکس کورٹیکس-اے 53، ایڈرینو405) کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ آپریٹنگ سسٹم تھوڑا پرانا یعنی اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ ہے، جبکہ ڈیوائس کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہے۔
نوبیا زیڈ 11منی ڈوئل سم فون ہے جس میں VoLTE سپورٹ بھی ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 2800 ایم اے ایچ ہے۔یہ فون چین میں اس ماہ کے آخر میں فروخت ہوگا اور اس کی قیمت 230 ڈالر ہوگی۔

Nubia Z11 mini unveiled
تاریخ اشاعت: 2016-04-19

More Technology Articles