Obi Worldphone introduced SF1 and SJ1 5 a line of stylish smartphones

Obi Worldphone Introduced SF1 And SJ1 5 A Line Of Stylish Smartphones

ایپل کے سابق سی ای او جان سکولے نے اپنی سمارٹ فون کمپنی بنا لی

صارفین کے استعمال کی دوسری اشیاء کی طرح جو چیز جتنی سستی ہوگی، اس کا ڈیزائن بھی مہنگی اشیاء کی نسبت کم دلکش ہوگا۔ اوبی ورلڈفون(Obi Worldphone) کے شریک بانی اور ایمونیشن ڈیزائن کے بانی رابرٹ برونر نے فیصلہ کیا کہ وہ متوسط درجے اور کم قیمت کا عالمی سمارٹ فون بنائیں گے۔
اوبی ورلڈ کے دو سمارٹ فون ایس ایف 1(SF1)اور ایس جے 1.5 (SJ1.5) دونوں کی قیمت 200 ڈالر سے کم یعنی 199 ڈالر اور 129 ڈالر ہے۔

ان سمارٹ فونز کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ یہ سمارٹ فونز ایشیاء، افریقا اور مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے 25 سال اور اس سے کم عمر افراد کے ذوق کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ان سمارٹ فون میں وہی خوبیاں ہیں جو دوسرے سمارٹ فونز میں ہیں جیسے کوالکوم اور میڈیا ٹیک پروسیسر، سونی کا کیمرہ، کورننگ گوریلا گلاس اور ڈولبی ساؤنڈ وغیرہ، لیکن ان سمارٹ فون کا ڈیزائن اور اینڈریوڈ کی خصوصی سکن ،ان سمارٹ فونز کو دوسرے فونز سے منفرد بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

جان سکولے کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزائن کے حوالے سے لیڈنگ کمپنی بننا چاہتے ہیں۔ڈیزائن کے علاوہ اوبی ورلڈ موبائل فون ایپل، سام سنگ اور ایچ ٹی سی سے بھی مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔جان سکولے کہنا ہے کہ بڑی اور پرانی کمپنی ہونا ایک کمزوری ہے۔ پرانی اور بڑی کمپنی زیادہ متحرک نہیں ہوتی جبکہ نئی کمپنی کے طور پر اوبی ورلڈ زیادہ تیز ی سے نئے ڈیزائن متعارف کرائے گی۔
جان سکولے نے کہا کہ کم قیمت کے باوجود کمپنی کبھی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
4جی/ایل ٹی کی سپورٹ کے ساتھ ایس ایف 1میں فائبرگلاس باڈی ہے۔5 انچ ڈسپلے کے ساتھ فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں کے ساتھ فلیش بھی ہے۔اس فون کے 199 ڈالر ورژن میں ن سنیپ ڈریگن 615 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہےجبکہ 249 جی بی ورژن میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔

سستے ایس جے 1.5(SJ1.5) میں 3 جی کی سپورٹ ہے۔ پروسیسر کواڈ کور ہے۔ یہ فون سرخ، سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔129 ڈالر کے اس فون 16 جی بی سٹوریج ہے۔دونوں سمارٹ فونز میں ڈوئل سم سلاٹ ہیں۔اس فون کو سب سے پہلے ویت نام، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کینیا، نائیجیریا، تنزانیہ، جنوبی افریقا، پاکستان، ترکی اور بھارت میں متعارف کرایا جائے گا۔ اگر اوبی ورلڈ فون اسی طرح کم قیمت میں دلکش فون متعارف کراتا رہا تو وہ جلد ہی سام سنگ، ایچ ٹی سی اور ایپل کا حریف بن جائے گا۔

Obi Worldphone introduced SF1 and SJ1 5 a line of stylish smartphones
تاریخ اشاعت: 2015-08-29

More Technology Articles