OnePlus 5T goes official

OnePlus 5T Goes Official

6 انچ بیزل لیس ڈیزائن اور بہتر لولائٹ کیمرے کے ساتھ ون پلس 5 ٹی متعارف کرا دیاگیا

ون پلس 5 ٹی  (OnePlus 5T) کو باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیاگیا ہے۔کمپنی نے  ون پلس ٹی کے ہارڈ وئیر کو کمیونٹی فیڈ بیک کے بعد بہتر بنایا  گیا ہے۔ اس میں اہم تبدیلی   6 انچ  آپٹک ایمولیڈ  کے تقریباً بیزل لیس ڈسپلے کی ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو 18:9 اور ریزولوشن 2160 x 1080  پکسل ہے۔ اس کے سرامکس فنگرپرنٹ ریڈر کو فون کی بیک پر نصب کیا گیا ہے۔
اس فون میں ایک نیا فیس ان لاک (Face Unlock) فیچر بھی  ہے، جو 0.4 سیکنڈ میں چہرہ شناخت کر سکتا ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر آدھا سیکنڈ لیتا ہے۔

یہ 100 فیشل فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اندھیرےمیں بھی کام کرتا ہے۔
اس فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا گیا ہے، جس سے صارفین کم روشنی میں بھی بہتر تصاویر لے سکیں گے۔یہ دونوں کیمرے ایسے جیسے فیلڈ آف ویو یعنی 27ایم ایم  کے ہیں جبکہ دوسرے نئے کیمرے  کا سنسر 20 میگا پکسل کا ہےجبکہ اس کا اپرچر بھی مین کیمرے جتنا یعنی f/1.7 ہے۔

(جاری ہے)

اسی فیلڈ آف ویو کی وجہ سے سافٹ وئیر پورٹریٹ موڈ کو بغیر کراپنگ کے چلا سکتا ہے۔

اندھیرےمیں  (10 lux سے نیچے) ون پلس 5 ٹی دوسرے کیمرے پر منتقل ہوجاتا ہےاور Intelligent Pixel ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے 4 پکسل کو 1 میں جمع کر کے نوائز کم کرتا ہے۔
5ٹی میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے،جس میں   فاسٹ ڈیش چارجنگ سپورٹ ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج یا 8 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج ہے۔زیادہ read/writeپرفارمنس کے لیے اس میں ڈوئل لین UFS 2.1 سٹوریج استعمال کی گئی ہے۔

OnePlus 5T goes official
تاریخ اشاعت: 2017-11-16

More Technology Articles