OnePlus 6T is here with a smaller notch under display fingerprint reader and bigger battery

OnePlus 6T Is Here With A Smaller Notch Under Display Fingerprint Reader And Bigger Battery

چھوٹی نوچ، انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر اور بڑی بیٹری کے ساتھ یہ ہے ون پلس 6 ٹی

طویل عرصے تک تشہیر کے بعد ون پلس نےون پلس 6 ٹی (OnePlus 6T) متعارف کرا دیا ہے۔چھ ماہ پہلے ہی ون پلس نے ون پلس 6 متعارف کرایا تھا۔
ون پلس 6 ٹی میں پچھلے ورژن کے آدھے سے زیادہ ہارڈ وئیر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ کافی بہتریاں سافٹ وئیر سائیڈ پر بھی کی گئی ہیں۔ ون پلس 6 میں واٹر ڈراپ سٹائل کی نوچ، انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور بڑی بیٹری تھی جبکہ نئے ورژن میں کیمرہ اور کارکردگی کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

اس فون میں ہارڈ وئیر کےحوالے سےاہم تبدیلی 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کا ہٹایا جانا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ فون کے باکس میں 20 ڈالر کے یو ایس بی-سی بلٹ ہیڈ فونز اور یو ایس بی-سی ٹو 3.5 ایم ایم ایڈاپٹر بھی ہے۔
ون پلس 6 ٹی میں بیزل کو ٹاپ اور نیچے سے کم کیا گیا ہے۔ یہ فون کی چھوٹی نوچ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فنگرپرنٹ ریڈر آپ کو سامنے نظر نہیں آئے گا لیکن یہ نیچے کی طرف سکرین کے نیچے ہی ہے۔

ضرورت پڑنے پر سکرین پر فنگر پرنٹ کے لیے آئیکون بھی نظر آئے گا۔
ون پلس 6 ٹی کی 6.4 انچ سکرین پچھلے ورژن کی 6.28 انچ سکرین سے کچھ ہی بڑی ہے لیکن دیکھنے میں کافی بڑی لگتی ہے۔ فون کی نیچے کی بیزل اب پہلے سے کافی پتلی ہے۔
ون پلس نے فون میں 3700 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔ ون پلس 6 میں 3300 ایم اے ایچ کی تھی۔    
فون کا کیمرہ ون پلس 6 جیسا ہی ہے لیکن اس کے سافٹ وئیر میں بہتری کی گئی ہے۔
فون کی بیک پر 16MP f/1.7 OIS اور 20MP f/1.7 کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جو 2x ٹیلی فوٹو شوٹ کر سکتا ہے۔فون کے فرنٹ پر 16MP f/2.0 کیمرہ ہے۔
فون کی بیک کیمرہ سیٹ اپ ون پلس 6 کے مقابلے میں زیادہ بہترایچ ڈی آر تصاویر بنا سکتا ہے۔فون میں ایک نیا Nightscape فیچر بھی ہے۔ یہ ہواوے کے Night Mode اور پکسل 3 کے Night Sight فیچر جیسا ہے۔ یہ کم روشنی میں بھی کم نوائز کے ساتھ روشن تصاویر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

ون پلس 6 ٹی میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں نئے  Gaming Mode اور Smart Boost کے ساتھ OxygenOS انسٹال ہے۔
گیمنگ موڈ کی اپ ڈیٹس سکرین کی برائٹ نیس کو خود بخود لاک کر دیں گی۔ آپ کو نوٹی فیکیشن پر زیادہ کنٹرول ملے گا اور دوسری ایپس کا ڈیٹا کا استعمال بھی محدود کیا جا سکتا ہے۔
سمارٹ بوسٹ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایپ کے ڈیٹا کو ریم میں رکھ کر انہیں تیزی سے اوپن کرنے میں مدد دے گا۔
فی الحال یہ کچھ گیمز کے ساتھ کام کرے گا۔
ون پلس کےاس فون کے ساتھ 20W تک کا ڈیش چارج بھی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صرف 30 منٹ چارج کرنے کے بعد فون کو پورا دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ون پلس 6 ٹی کے 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 550 ڈالر، 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 580 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 630 ڈالر ہے۔ ٹی موبائل کی ایک اسکیم کے تحت صارفین پرانا ون پلس یا دوسری منتخب ڈیوائسز دے کر ون پلس 6 ٹی کی خریداری پر 300 ڈالر کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ شمالی امریکا میں اس فون کی فراہمی کا آغاز 1 نومبر اور یورپ میں 6 نومبر سے ہوگا۔
OnePlus 6T is here with a smaller notch under display fingerprint reader and bigger battery
تاریخ اشاعت: 2018-10-29

More Technology Articles