OnePlus 7T Pro unveiled with Snapdragon 855+, McLaren edition tags along

OnePlus 7T Pro Unveiled With Snapdragon 855+, McLaren Edition Tags Along

سنیپ ڈریگن 855 پلس کے ساتھ ون پلس 7 ٹی پرو متعارف کرا دیا گیا

ون پلس 7 ٹی پرو(OnePlus 7T Pro)  کو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فون میں  سنیپ ڈریگن 855+ چپ سیٹ ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی  زیادہ کلاک سپیڈ کی وجہ سے فون  کی گرافکس پرفارمنس 15 فیصد تک زیادہ  ہو گئی ہے۔ اس اب میں 90 ہرٹز سکرین کو سپورٹ کرنے والی گیمز بھی بہتر طور پر چل سکیں گے۔
اس فون میں صرف ایک ہی میموری آپشن 8 جی بی ریم اور 256  جی بی یو ایف ایس 3.0 سٹوریج کو پیش کیا گیا ہے۔
اگر  آپ 8 جی بی سے زیادہ ریم چاہتے ہیں تو اس کے لیے  آپ کو 12 جی بی  ریم کے ساتھ میکلورین ایڈیشن کو خریدنا پڑےگا۔
 یہ فون Warp Charge 30T کو سپورٹ کرتا ہے۔ T ورژن ون پلس 7 فون کے 30W چارجر سے 23 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔
اس فون میں سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل پاپ اپ کیمرہ ہے جبکہ رئیر پر مین کیمرہ 48 میگا پکسل اور الٹرا وائیڈ کیمرہ 16 میگا پکسل  کا ہے۔

(جاری ہے)

فون کے مین کیمرے میں فوکل لینتھ اور زوم کو بہتر کیا گیا ہے۔
اس فون کے دونوں ورژن OxygenOS 10 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں۔ OxygenOS 10 کو اینڈروئیڈ 10 کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
یورپ میں یہ فون اگلی جمعرات سے 760 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔ اس کا میکلورین ایڈیشن 5 نومبر کو آئے گا، جس کی قیمت 860 یورو ہوگی۔
یورپی یونین کے ساتھ اس فون کو بھارت، چین اور ہانگ کانگ میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن یہ فون امریکا میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔
OnePlus 7T Pro unveiled with Snapdragon 855+, McLaren edition tags along
تاریخ اشاعت: 2019-10-11

More Technology Articles