OnePlus 8 unveiled with 48MP camera and SD865, 8 Pro gets bigger sensor, 120Hz screen
48 میگا پکسل کیمرے اور ایس ڈی 865 کے ساتھ ون پلس 8 اور ون پلس 8 پرو متعارف کرا دئیے گئے
یہ دونوں نئے ماڈل 29 اپریل سے ون پلس کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔ امریکا میں انہیں ایمزون اور دوسرے بڑے کیرئیرز پر بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ون پلس 8 پرو
(جاری ہے)
اس میں شامل HDR Boost پرانے 8-bit کانٹنٹ کو بڑھاتا ہے۔
اس میں شامل MEMC فیچر 24fps ویڈیو کو 120fpsمیں تبدیل کر سکتا ہے۔اس بڑی تبدیلی کےلیےون پلس نے اپنے سافٹ وئیر کو بھی اس کے مطابق آپٹمائز کیا ہے۔پچھلے پروماڈل کے برعکس اس فون میں پاپ اپ کیمرے کی بجائے سادہ پنچ ہول کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ون پلس 8 پرو کمپنی کا پہلا فون ہے جو آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔اس فون کے نئے فیچر Single Shot 3-HDR سے 60fps پر 4Kویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔یہ ایک بار میں تین ایکسپوژر لے سکتا ہے اور ڈائنامک رینج کو بہت زیادہ بڑھا سکتا ہے۔یہ کیمرہ آپٹیکل اور الیکٹرونک امیج سٹیبلائزیشن کا مکس استعمال کر سکتا ہے۔
اس فون کا دوسرا 48 میگا پکسل کیمرہ 120 ڈگری وائیڈ اینگل لینز ہے۔اس فون کا تیسرا کیمرہ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو ماڈیول ہے۔1.0µm پکسل سائز کے سنسر کا اپرچر f/2.4ہے اور یہ او آئی ایس کو سپورٹ کرتا ہے۔فون کا چوتھا ماڈیول ایک بالکل نیا کلر فلٹر کیمرہ ہے جو بہت سے کلر ایفیکٹس کی رینڈرنگ میں مدد دیتا ہے۔
ون پلس پرو 8 میں سنیپ ڈریگن 865 چپ سیٹ ہے۔ اس میں ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم شامل ہونے سے اس کی کارکردگی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور یہ ون پلس 7 کے مقابلے میں 20 فیصد کم پاور استعمال کرتا ہے۔اس فون میں یو ایف ایس 3.0 ٹائپ کی سٹوریج ہے۔
فائیو جی کی سپورٹ کے حامل اس فون میں وائی فائی 6 ہے جس کی سپیڈ 9.6Gbps ہے۔ یہ mmWave کنکشن پر 7.5جی بی پی ایس کے فائیو جی موڈیم سے تیز رفتار ہے۔
ون پلس 8 پرو کے 8 جی بی / 128 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 899 ڈالر / 799 پاؤنڈ اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 999 ڈالر یا 899 پاؤنڈ ہے۔یہ الٹرا میرین بلیو، گلاشیل گرین اور اونکس بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
ون پلس 8
ون پلس 8 میں 6.55 انچ کی سکرین ہے، جس کی ریزولوشن 1080p+ اور ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔یہ ون پلس کے 7 ٹی جیسا پینل نہیں ہے۔ یہ کچھ خمدار ہے اور اس میں سیلفی کیمرہ کے لیے نوچ کی بجائے پنچ ہول ہے۔ یہ سکرین HDR10+ کو سپورٹ کرتی ہے ۔
اس فون کے 48 میگا پکسل مین کیمرے میں پرانا آئی ایم ایس 586 سنسر ہے یعنی اس میں اومنی ڈائریکشنل آٹو فوکس نہیں ہے۔
اس کے پکسل کا سائز بھی کافی چھوٹا یعنی 0.8µm ہے۔ یہ پکسل بننگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور اس میں او آئی ایس + ای آئی ایس کی مکس سپورٹ ہے۔
اس فون کا دوسرا کیمرہ 16 میگا پکسل وائیڈ اینگل (116 ڈگری) ہے۔فون میں 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرہ بھی ہے۔ اس میں ٹیلی فوٹو کیمرہ نہیں ہے بلکہ 48 میگا پکسل کا سنسر کراپ کے ذریعے دوگنا زوم فراہم کرتا ہے۔
اس فون میں فائیو جی اور وائی فائی 6 کی سپورٹ ہے۔ ویریزن نے اس فون کا ایک سپیشل ورژن پیش کیا ہے، جس میں تیز رفتار mmWave ہے۔
فون کے دونوں ماڈلز میں انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔ دونوں سٹیریو سپیکرز کے ساتھ ڈولبی آٹموس کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ون پلس 8 کے بنیادی ماڈل کی قیمت 700 ڈالر یا 599 پاؤنڈ اور اپ گریڈڈ سٹوریج ماڈل کی قیمت 800 ڈالر / 699 پاؤنڈ ہوگی۔
یہ فون انٹرسٹیلر گلو، گلاشیل گرین اور اونکس بلیک رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ ویریزن کے لیے خصوصی پولر سلور رنگ بھی پیش کیا جائے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry