Oppo A37 unveiled with decent specs and affordable price

Oppo A37 Unveiled With Decent Specs And Affordable Price

اوپو نے بہتر ہارڈ وئیر کے ساتھ مناسب قیمت اوپو اے 37 متعارف کرادیا

اوپو نے ایک نئے بجٹ فون اوپو اے 37 کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فون کی قیمت 199 ڈالر کے قریب ہے۔ مختلف ممالک میں اسےمختلف قیمتوں پر متعارف کرایا جائےگا۔
اوپو اے 37 5 انچ 720p آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈیوائس ہے، جس میں 2.5Dخم دار ایج اور اوپر پروٹیکشن کے لیے گوریلا گلاس 4ہے۔
اس ہینڈ سیٹ میں سنیپ ڈریگن 410 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس میں تین کارڈ سلاٹس ہیں۔ دو میں نینو سم لگتی ہیں جبکہ ایک مائیکروایس ڈی کارڈ کے لیے مخصوص ہے۔
اس ڈیوائس کا پرائمری کیمرہ 8MP Type 1/3.2" f/2.2 سنسراور فرنٹ کیمرہ 5MP Type 1/4" f/2.4ہے ۔1.4μm پکسل سائز کا مطلب کم لائٹ میں بہترین کارکردگی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس میں بیوٹی فیکیشن فیچر، سکرین فلیش اور الٹرا ایچ ڈی موڈ بھی ہے،جو رئیر کیمرے سے 24 میگا پکسل تصاویر بناتا ہے۔


اس سمارٹ فون کی پیمائش 143.1 x 71 x 7.7ملی میٹر اور وزن 136 گرام ہے۔ ڈیوائس میں 2630 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اوپو اے 37 میں اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ کے ساتھ اوپو کا اپنا ColorOS 3.0 انسٹال ہے۔
اوپو اے 37 سنگا پور میں215 ڈالر میں دستیاب ہے۔ انڈونیشیا میں اس کی فراہمی 25 جون سے شروع ہوگی، جس کےبعد یہ دوسرے ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

Oppo A37 unveiled with decent specs and affordable price
تاریخ اشاعت: 2016-06-20

More Technology Articles