Oppo A7 is official with HyperBoost and huge 4,230 mAh battery

Oppo A7 Is Official With HyperBoost And Huge 4,230 MAh Battery

ہائپر بوسٹ اور 4230 ایم اےایچ بیٹری کے ساتھ اوپو اے 7 متعارف کرا دیاگیا

اوپو اے 7 کے بارے میں افواہیں اور خبریں ایک ماہ سےآ رہی ہیں۔ اب یہ ڈیوائس پرومو پیج کے ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں متعارف کرا دی گئی ہے۔
نئے فون میں سنیپ  ڈریگن 450 چپ سیٹ، واٹر ڈراپ نوچ اور 4230 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔اس  فون کا سب سے اہم فیچربہترین گیمنگ ایکسپیرینس کے لیے  ہائپر بوسٹ (HyperBoost)ہے۔
اوپو اے 7  کا ڈسپلے 6.2  انچ کا ہے۔ڈسپلے کی ریزولوشن 720p اور ایسپکٹ ریشو 19:9 ہے۔
آج کل کےدوسرے  اوپو فونز کی طرح اس میں بھی واٹر ڈراپ نوچ ہے۔اس فون کے چینی ورژن میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ نیپال میں اسے 32 جی بی انٹرنل سٹوریج آپشن میں بھی پیش کیا جائےگا۔دونوں ورژنز میں ہی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

فون کا مین کیمرہ 13 MP + 2 MP کا ہے۔

(جاری ہے)

کیمرے کے زیادہ متاثر کن سنسر فرنٹ کیمرے کے پیچھے ہیں۔

اے آئی فیچرز کےساتھ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے، جس میں 8 میگا پکسل بیوٹی شوٹ بھی شامل ہے۔ فون کے بیک کیمرہ سے آپ تصویر لینے کے بعد بھی پس منظر کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ فون میں ColorOS 5.2 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ  4,230 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اوپو نے اکتوبر کے مہینے میں ایک خصوصی تقریب میں ہائپر بوسٹ کو متعارف کرایا تھا۔ یہ ہواوے کی جی پی یو ٹربو ٹیکنالوجی کا جواب ہے۔
یہ فیچر سی پی یو اور جی پی یو کے استعمال سے منتخب موبائل گیمز، جن میں Arena of Valor، PUBG اور تازہ ترین FIFA شامل ہیں، کے لیے 31 فیصد بہتر گیمنگ ایکسپیرینس فراہم کرتا ہے۔

یہ اوپو کا پہلا مڈرینج فون ہے، جس میں اوپو کی اپنی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اوپو آر ایکس 17 پرو میں شامل کی گئی تھی۔
اوپو اے 7 کی قیمت 1599 یوان یا 230 ڈالر یا 200 یورو ہے۔ چین میں اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ ںیپال میں اس کی قیمت 35,790 نیپالی روپیہ یا 310 ڈالر یا 270 یورو ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-17

More Technology Articles