Oppo A71 (2018) arrives in India with 3 GB RAM

Oppo A71 (2018) Arrives In India With 3 GB RAM

اوپو نے پاکستان کے بعد اب بھارت میں بھی اوپو اے 71 (2018) متعارف کرا دیا

اوپو نے ستمبر میں اوپو اے 71 کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اسے نئے ہارڈ ورئیر کے ساتھ جنوری میں متعارف کرایا گیا تھا۔ پہلے اسے پاکستان میں لانچ کیا گیا اور اب توقع کے مطابق صرف دو ہفتے بعد اسے بھارت میں بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔
3 جی بی ریم اور سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ کے ساتھ اس فون کی قیمت 9990 بھارتی روپے یا 155 امریکی ڈالر ہے۔
اوپو اے 71 (2018) میں 8 کورٹیکس اے -53 کورز ہے جس کی کلاک سپیڈ 1.8 گیگا ہرٹز ہے۔

(جاری ہے)

فون کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل ہے جس کا لینز f/2.2 ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ f/2.4 اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل ہے۔
فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ کی بنیاد پر بنایا گیا اوپو کا اپنا ColorOS 3.2 انسٹال ہے۔ فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری، ڈوئل نینو سم سلاٹ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لیے ایک ڈیڈیکیٹڈ سلاٹ ہے۔ یہ فون سیاہ اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فلپ کارٹ پہلے ہی اس فون کی فوری ترسیل کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-13

More Technology Articles