Oppo A71 quietly launched with octa core CPU

Oppo A71 Quietly Launched With Octa Core CPU

اوپو نے خاموشی سے اوپو اے 71 لانچ کر دیا

اوپو نے خاموشی سے اپنی اے سیریز میں ایک نئی ڈیوائس کا اضافہ کیا ہے۔ چینی کمپنی اوپو کی پاکستانی اور ملایشن ویب سائٹس پر اوپو کی نئی ڈیوائس اوپو اے 71 کےا ندراج کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس ڈیوائس میں میڈیا ٹیک کے ایم ٹی 6750 ایس او سی کے ساتھ اوکٹا کور1.5 گیگا ہرٹز پروسیسر اور Mali-T860 MP2 جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)


اے 71 کا ڈسپلے 5.2 انچ ایچ ڈی ہے۔ اس فون میں 3 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس ڈیوائس کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔اس فون کی پیمائش 148.1x73.8 x7.6ملی میٹر اور وزن 137 گرام ہے۔ اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فی الحال یہ فون ملایشیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی قیمت تقریباً 200 ڈالر ہے۔

Oppo A71 quietly launched with octa core CPU
تاریخ اشاعت: 2017-09-05

More Technology Articles