Oppo F11 and F11 Pro are official - one has a notch, the other a pop-up selfie camera

Oppo F11 And F11 Pro Are Official - One Has A Notch, The Other A Pop-up Selfie Camera

اوپو نے پاپ اپ سیلفی کیمرہ اور ڈسپلے نوچ کے ساتھ اوپو ایف 11 اور ایف 11 پرو متعارف کرا دیا

اوپو نے  بھارتی مارکیٹ کے ساتھ اوپو ایف 11 اور ایف 11 پرو کو دنیا بھر کے لیے جاری کر دیا ہے۔ دونوں سمارٹ فونز کے بارے میں گزشتہ کئی دنوں سے اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ لیک خبروں سے اس کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات بھی سامنے آ چکی تھیں۔
دونوں سمارٹ فونز میں فرق   سیلفی کیمرہ  کا ہے۔ اوپو ایف 11 میں سیلفی کیمرہ سکرین  کی واٹر ڈراپ نوچ میں نصب ہے جبکہ ایف 11 پرو میں سیلفی کیمرہ  پاپ اپ میکنیزم میں ہے۔

ایف 11 اور ایف 11 پرو میں 6.53 انچ 1080x2340px IPS LCD ہے۔ اوپو کا دعویٰ ہے کہ توانائی محفوظ کرنے کے لیے اس کی اپنی ریم ہے۔دونوں سمارٹ فونز میں 16MP f/2.0 سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48MP f/1.8 1/2.3" اور ڈیپتھ سینسنگ کیمرہ 5MP f/2.4 ہے۔ فون میں الٹرا نائٹ موڈ بالکل گوگل کے نائٹ سائٹ یا ہواوے کے نائٹ موڈ کی طرح کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)


مصنوعی ذہانت سے کیمرہ 23 اقسام کے مناظر کی شناخت کر سکتا ہے۔

رنگوں کو بڑھانے کے لیے اس میں موجود فیچر کو اوپو نے کلر میپنگ کا نام دیا ہے۔
اوپو ایف 11 اور ایف 11 پرو میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے VOOC 3.0 چارجر سے جلدی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اوپو کا کہنا ہے کہ یہ فون مکمل طور پر 80 منٹ میں چارج ہوگا۔ تاہم اس میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی – سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ استعمال کیا گیا ہے۔
اس فون میں پراسیسنگ کے لیے میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 چپ سیٹ، 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی کی ناقابل توسیع سٹوریج ہے۔
بھارت میں اوپو ایف 11 کی قیمت 19990 بھارتی روپے (4 جی بی / 128 جی بی) اور ایف 11 پرو کی قیمت 24990 بھارتی روپے (6 جی بی / 64 جی بی ) سے شروع ہوتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-05

More Technology Articles