Oppo Find X goes official

Oppo Find X Goes Official

اوپو نے تین کیمروں کی پاپ اپ سلائیڈر کےساتھ اوپو فائنڈ ایکس سمارٹ فون متعارف کرا دیا

اوپو نے ایک پاپ اپ سلائیڈر میں تین کیمروں کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس متعارف کرا دیا ہے۔ ان میں ایک کیمرہ فرنٹ اور دو بیک پر ہیں۔ اس فون میں تھری ڈی فیشل اسکیننگ کا نظام بھی موجود ہے۔
فون کا پاپ اپ میکنیزم موٹرائزڈ ہے اور یہ نصف سیکنڈ میں پاپ اپ کر سکتا ہے۔ اسے 300,000 سلائیڈز پر آزمایا گیا تھا اور اوپو کا کہنا ہے کہ اوسطاً ایک شخص دن میں 100 سے 150 بار اپنے فون کو ان لاک کرتا ہے۔

اس لیے کم از کم پانچ سالوں تک اس کی پائیداری کے بارے میں فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
جدید سلائیڈر کی وجہ سے فون کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر 6.4 "او ایل ای ڈی پینل پر مشتمل ہے۔ڈسپلے کی ریزولوشن 1080+ ہے۔ فون کی بیزل بہت زیادہ پتلی ہے۔فون کا سکرین ٹو باڈی ریشو
92.25 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

جب کیمرے کی سلائیڈ اندر کی طرف غائب ہوتی ہے تو فون کا پچھلا حصہ بالکل ہموار ہو جاتا ہے۔


فون میں فنگرپرنٹ سکینر موجود نہیں ، اس لیے سیکورٹی کا انحصار تھری ڈی فیشل سکینگ پر ہے۔فون کا لاک کھولنے کے لیے پہلے سلائڈ باہر نکالنی پڑتی ہے، اس کے بعد اپنا چہرہ کیمرے کی طرف کیا جاتا ہے اور فون کا لاک کھلنے کے بعد سلائیڈ کو واپس اندر کر دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اوپو فائنڈ ایکس میں کوئی نئی چیز یا انفرادیت نہیں ہے ۔ اس کے ڈوئل رئیر کیمرے میں ایک کیمرہ 20 میگا پکسل اور دوسرا 16 میگا پکسل ہے جبکہ سیلفی کیمرہ میگا پکسل کا ہے۔
سیلفی کیمرے سے 3D AI selfies بنائی جا سکتی ہیں۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون میں VOOC چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3730 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو کی بنیاد پر بنایا گیا کلر 5.1 او ایس انسٹال ہے، جس میں مصنوعی ذہانت پر توجہ دی گئی ہے۔
فائنڈ ایکس ایک ڈوئل سم فون ہے جو دنیا بھر میں ایل ٹی ای بینڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ فون اگست سے اٹلی، اسپین، فرانس اور نیدرلینڈ می میں 999 یورو میں فروخت کیا جائے گا۔

Oppo Find X goes official
تاریخ اشاعت: 2018-06-20

More Technology Articles