Oppo K1 goes official with in display fingerprint scanner

Oppo K1 Goes Official With In Display Fingerprint Scanner

انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ڈسپلے کے ساتھ اوپو کے ون متعارف کرا دیا گیا

اوپو نے چین میں 6.4 انچ 2340x1080 پکسل سپر ایمولیڈ کےساتھ اپنا کے ون (K1) سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون میں بھی اوپو نے فنگر پرنٹ سکینر کو سکرین کے نیچے لگایا ہے۔ اوپو کے ون میں شنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اوپو کے ون میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 25 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

اے آئی بیوٹی فیچر کےساتھ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے کیمرہ 120 طرح کے مناظر کی شناخت کر سکتا ہے۔
اس ڈیوائس میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 8.1 کے ساتھ اوپو کا کلر او ایس 5.2 انسٹال ہے۔
چین میں اوپو کے ون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے 4 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1599 یوان یا 200 یورو ہے جبکہ 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1799 یوان یا 230 یورو ہے۔ فون کی فراہمی کا آغآز 19 اکتوبر سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-10

More Technology Articles