Oppo K5 comes with Snapdragon 730G and 64MP camera

Oppo K5 Comes With Snapdragon 730G And 64MP Camera

اوپو نے سنیپ ڈریگن 730 جی اور 64 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ اوپو کے 5 متعارف کرا دیا

اوپو نے رینو ایس اور رینو اے کے ساتھ ایک اور مڈرینج سمارٹ فون  اوپو کے 5(Oppo K5) کو بھی  متعارف کرایا ہے۔ اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 730 جی چپ سیٹ اور تین کیمروں کے ساتھ  64 میگا پکسل کا بھی ایک کیمرہ ہے۔ اوپو کے 5 کی 6.4 انچ کی سکرین ایمولیڈ پینل ہے، جس کے نیچے انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر ہے۔ اس کا ایسپیکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔اس فون کا فرنٹ  کیمرہ اس کی واٹرڈراپ نوچ میں چھپا ہے۔
فون کی نچلی طرف اس کی بیزل بھی کافی پتلی ہے۔ اوپو کا کہنا ہے کہ اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91 فیصد ہے۔
اوپو کے 5 کی بیک سائیڈ  پر بھی گلاس ہے۔

(جاری ہے)

فون کی بیک پر کواڈ کیمرہ سیٹ  اپ ہے۔ اس میں  مین کیمرہ 64 میگا پکسل اور الٹرا وائیڈ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ان کے ساتھ ہی ایک میکرو اور ڈیپتھ سنسر بھی ہے۔ اس فون کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔

یہ بیٹری VOOC 3.0 کے ساتھ30W  فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ  30 منٹ میں فون کو 67فیصد تک چارج کر سکتا ہے۔
اس فون کے 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 1899 یوان یا 266 ڈآلر، 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2099 یوان یا 295 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 2499 یوان یا 350 ڈالر ہے۔یہ فون تین رنگوں سبز، سفید اور نیلے رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس فون کی فروخت کا آغآز 17 اکتوبر سے ہوگا۔
Oppo K5 comes with Snapdragon 730G and 64MP camera
تاریخ اشاعت: 2019-10-10

More Technology Articles