oppo launched oppo a71 smartphone in Pakistan

Oppo Launched Oppo A71 Smartphone In Pakistan

اوپو نے پاکستان میں A71اسمارٹ فون متعارف کرادیا

عالمی سطح کے موبائل ٹیکنالوجی برانڈ اوپو (OPPO) نے پاکستان میں سیلفی ٹیکنالوجی کے ساتھ حیران کن ڈیزائن سے آراستہ نیا اسمارٹ فون A71متعارف کرادیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں آکٹا کور سی پی یو پلس، 3 جی بی ریم اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری کی بہترین خصوصیات ہیں۔ اوپو کے A71اسمارٹ فون میں نہ صرف آکٹا کور پروسیسر کی سب سے اہم خصوصیت ہے جو ڈیوائس کی روانی کے ساتھ کارکردگی کو یقینی بناتی ہے بلکہ فرنٹ کیمرے میں بیوٹیفائی 4.0 ٹیکنالوجی کی بدولت فوٹوگرافی کا شاندار آپشن ہے جبکہ بیک کیمرے سے زندگی کے تفریحی لمحات کو شاندار انداز سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

اس ڈیوائس کی سطح پتلی اور دھاتی ہے جس کی بدولت وہ پہلی نظر میں ہی الگ سے نظر آتا ہے۔ یہ ڈیوائس پاکستان میں 19 ہزار 899 روپے کے ساتھ گولڈ اور بلیک رنگ میں تمام آف لائن اسٹورز پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)


A71اسمارٹ فون کے متعارف ہونے پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانج نے کہا، ''تیزرفتار اور تغیرپذیر نسلوں کے ہمراہ اوپو کا عزم ہے کہ اپنے صارفین اور پرستاروں کو ہر گزرتے روز کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی فراہم کرے۔

ہمیں پاکستان میں بڑے اسمارٹ فون برانڈ کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں اوپو کے ان پرستار کی محبت اور تعاون نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ A71اسمارٹ فون کی شاندار باڈی اور فیچرز کی بدولت صارفین اسے روانی کے ساتھ استعمال کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔''
اوپو اے 71 آکٹا کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم کے ساتھ آراستہ ہے جس میں مجموعی طور پر تیز رفتار کارکردگی شامل ہے۔
اس کا 64 بٹ کا آکٹا کور سی پی یو ملٹی ٹاسکنگ اور ایپلی کیشنز کے مابین روانی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس میں آکٹا کور سی پی یو کام کے دوران مختلف اقسام کے حالات کی نشاندہی کرتا ہے اور مطلوبہ ضرورت کے مطابق استعمال ہوتا ہے جس کی بدولت یہ تصاویر لینے، ویڈیوز ملاحظہ کرنے اور گیمز کھیلنے میں زیادہ تیزرفتاری اور زیادہ سہولت کے ساتھ استعمال کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس میں ٹرپل سلاٹ کارڈ ٹرے بھی ہے جس کی بدولت پہلے سے موجود 16 جی بی میموری کو بڑھا کر 256 جی بی تک لے جایا جاسکتا ہے۔ بعد میں اسٹوریج کی مزید سہولت کے ساتھ اپنی زندگی کی یادیں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اوپو کا A71اسمارٹ فون 3000 ایم اے ایچ بیٹری کا حامل ہے جس میں تیزرفتار چارجنگ کی بھی سہولت ہے جو پورے دن استعمال کے لئے بھی کافی ہے۔
اوپو کی A71ڈیوائس میں 5.2 انچ کی اسکرین کے ساتھ گیمز کھیلنے اور ویڈیوز دیکھنے کے دوران وسیع منظرکشی کی بدولت ہر پہلو زیادہ واضح ہوتا ہے۔
اس کی دھاتی اور یونی باڈی ڈیزائن کی بدولت ہاتھ میں پکڑنے سے اچھا محسوس ہوتا ہے۔ اس میں رواں اور گھومی ہوئی لائنیں خوبصورتی و نفاست کے اعتبار سے اچھی لگتی ہیں۔
اس ڈیوائس میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرا ہے جس کے ذریعے منفرد انداز کی فوٹوگرافی کی جاسکتی ہے اور قدرتی طور پر واضح منظرکشی کے ساتھ شاندار سیلفی لی جاسکتی ہے۔ یہ کم روشنی میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
مختلف اقسام کے فلٹرز کی شمولیت سے اس فون کیمرا کی فعالیت میں غیرمعمولی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کے 13 میگا پکسل کے بیک کیمرے میں ملٹی فریم ڈی نوائزنگ ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی بدولت کم روشنی کے باوجود زیادہ واضح اور حقیقی رنگوں کے ساتھ تصویر لی جاسکتی ہے۔ اس میں بوکے ایفکٹ (bokeh effect)کی بدولت کسی بھی بیک گراؤنڈ میں موجود شخص کی واضح تصویرسامنے آجاتی ہے۔
مجموعی طور پر ایسی منظرکشی سامنے آتی ہے جیسے حقیقی انسانی آنکھ دیکھ سکتی ہے۔ اس میں فوکس کی رفتار بہت تیز ہے جس کی بدولت نہایت آسانی سے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے فرنٹ اور بیک کیمرے کو بہترین انداز کے ساتھ فوٹوگرافی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہر تصویر میں جان پڑجاتی ہے۔
اوپو کے A71اسمارٹ فون میں کلر او ایس 3.1 ہے جو آپریشنز کے استعمال میں ایک بار پھر اپ گریڈ کیا گیا جس کی بدولت یہ پہلے سے تیزرفتار اور محفوظ ہے۔
پیمنٹ کے مواقع پر کلر او ایس 3.1 سیفٹی کی بورڈ متعارف کراتا ہے اور محفوظ پیمنٹس کو گارنٹی کے ساتھ محفوظ بنانے کے لئے ان مراحل کو اسکین کرتا ہے۔ اس ڈیوائس میں اسپلٹ اسکرین، آئی پروٹیکشن ڈسپلے جیسے دیگر اہم فیچرز بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اسپلٹ اسکرین پر دو ایپلی کیشنز ایک ساتھ چلاسکتے ہیں جیسے ایک اسکرین سے اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز ملاحظہ کریں اور اسی دوران دوسری اسکرین پر واٹس ایپ پر دوست سے کسی پروگرام کی منصوبہ بندی کے لئے گفتگو کرلیں۔

اوپو اے 71

تاریخ اشاعت: 2017-09-07

More Technology Articles