Oppo R11 announced dual camera with telephoto lens

Oppo R11 Announced Dual Camera With Telephoto Lens

اوپو نے ڈوئل کیمرہ، ٹیلی فوٹو لینز اور سنیپ ڈریگن 660 کے ساتھ اوپو آر 11 کا اعلان کر دیا

اوپو نے اوپو آر 11 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ چین میں 10 جون سے دستیاب ہوگا۔ میٹل سے بنا یہ فون گولڈ، روز گولڈ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
اوپو آر11 کا ڈسپلے 5.5 انچ ایمولیڈ(1080p ریزولوشن اور 401 پی پی آئی) ہے اور اس میں اوپو کے کلر او ایس کے ساتھ اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہے۔
آر 11 کی بیک پر ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں سے ایک کیمرہ 20 میگا پکسل اور دوسری 16 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

2x آپٹیکل زوم کے ساتھ اس فون میں امیج پروسیسنگ کےلیے Qualcomm Spectra ISPہے۔ زوم کے ساتھ ساتھ کیمرہ پورٹریٹ موڈ سلیکٹیوفوکس سے کسی بھی چیز کے پیچھے کے منظر کے دھندلایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی تصویر بھی لیں تو بھی اس سے آپ کے پیچھے کے منظر کو دھندلایا جا سکتا ہے۔ آر11 کے فرنٹ پر بھی 20 میگا پکسل کا زبردست کیمرہ ہے۔
آر11 میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 2900 ایم اے ایچ ہے۔ اوپو نے اگرچہ آر11 کی قیمت کا اعلان نہیں کیا لیکن کچھ ذرائع کے مطابق یہ 485 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-05

More Technology Articles