Oppo R17 unveiled with under-display fingerprint scanner

Oppo R17 Unveiled With Under-display Fingerprint Scanner

اوپو نے انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر اور گوریلا گلاس 6 کے ساتھ اوپو آر 17 متعارف کرا دیا

اوپو نے نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ نیا سمارٹ فون آر 17 متعارف کرا دیا ہے۔ابھی یہ سمارٹ فون اوپو کی ویب سائٹ پر ہی منظر عام پر آیا ہے جہاں درج اس کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کافی متاثر کن ہے۔ اس فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر تو ہے ہی لیکن اس میں ڈسپلے پروٹیکشن کے لیے پہلی بار گوریلا گلاس 6 بھی استعمال کیا گیا ہے۔


یہ فون 10 این ایم پروسیس سنیپ ڈریگن 670 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس چپ سیٹ کو پچھلے ہفتے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس میں اوکٹا کور سی پی یو ہے، جس کی 2x Kryo 260 کورز کی کلاک سپید 2 گیگا ہرٹز اور 6x Kryo 360 کورز کی کلاک سپیڈ 1.7 گیگا ہرٹز ہے۔فون میں جی پی یو ایڈرینو 615 جبکہ آئی ایس پی سپیکٹرا 250 ہے۔
اس فون کی سائیڈوں پر تو بیزل نہیں ہے لیکن ٹاپ پر سپیکروں کے لیے اور نیچے ڈسپلے کنٹرول کے لیے بیزل ہے۔

(جاری ہے)


اوپو کے اس فون میں 6.4 ایمولیڈ سکرین ہے جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔ اس فون کے ڈسپلے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سنسر ہے جس کا سائز 4 sq.mm ہے اور اس میں فنگر ریڈنگ کے لیے 3P Micro Lens ہے۔
اس فون کاسیلفی کیمرہ اس کی نوچ میں ہے، جو f/2.0اپرچر کے ساتھ 25 میگا پکسل کا ہے۔ اس کیمرے کو اوپو نے ”سیلفی ماسٹر“ ایف 7 اور پھر Find X میں متعارف کرایا تھا۔
اس فون کے رئیر کیمرہ کے بارے میں تو ابھی تصدیق نہیں ہوئی لیکن اس کا کیمرہ سافٹ وئیر مصنوعی ذہانت سے 800 مناظر کی شناخت کر سکتا ہے۔
اوپو نے ایف 9 مڈ رینج ڈیوائس میں بھی VOOC چارجنگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا تھا تو آر 17 میں اس کوئیک چارجنگ کے شامل ہونے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ آر 17 کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہے جو اوپو آر 15 کی 3450 ایم اے ایچ بیٹری سے زیادہ ہے۔
آر 15 کی بیٹری 30 منٹ میں 58 فیصد چارج ہو جاتی ہے اس لیے امید ہے کہ آر 17 میں بھی چارجنگ اتنی ہی تیزی سے ہوگی۔
اس فون میں اینڈروئیڈ اوریو 8.1 کے ساتھ کلر او ایس 5.2 انسٹال ہے۔ یہ چونکہ تازہ ترین ورژن ہے اس لیے اس میں وائس ایکٹیویٹڈ فیچرز بھی ہیں۔
یہ فون 18 اگست سے فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کی باضابطہ قیمت کا اعلان بھی تبھی ہوگا اس وقت تو ویب سائٹ کے اندراج کے مطابق اس کی قیمت 99ہزار 999 یوان یا 14500 ڈالر لکھی ہوئی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ قیمت درست نہیں ہے۔

Oppo R17 unveiled with under-display fingerprint scanner
تاریخ اشاعت: 2018-08-13

More Technology Articles