Oppo Reno A launches in Japan with Snapdragon 710, IP67 dust and water resistance

Oppo Reno A Launches In Japan With Snapdragon 710, IP67 Dust And Water Resistance

اوپو نے سنیپ ڈریگن 710 کے ساتھ اوپو رینو اے سمارٹ فون جاری کر دیا

اوپو نے آج  جاپانی مارکیٹ میں رینو اے  (Reno A)سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 6.4 انچ  1080x2340 19.5:9 AMOLED ٹچ سکرین ہے۔ اس فون کے ڈسپلے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سنسر ہے۔ فون کے ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 5 بھی ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 710 ایس او سی، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
فون کے رئیر پر 16 میگا پکسل کا مین اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔

(جاری ہے)

فون کا 25 میگا پکسل سیلفی شوٹر فرنٹ نوچ میں ہے۔ فون کی بیٹری کی گنجائش 3600 ایم اے ایچ ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 9 پائی کے ساتھ کلر او ایس 6 انسٹال ہے۔ پانی اور گرد و غبار سے حفاظت کے لیے یہ فون آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے۔ یہ فون سیاہ اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کی قیمت 35800 ین یا 332 ڈالر ہے۔ اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی فراہمی کا آغآز 18 اکتوبر سے ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-10

More Technology Articles