Oppo Reno and Reno 10x Zoom go official with shark fin-style selfie camera

Oppo Reno And Reno 10x Zoom Go Official With Shark Fin-style Selfie Camera

اوپو نے اوپو رینو اور اوپو رینو 10 ایکس زوم سمارٹ فون متعارف کرا دئیے

کئی ہفتے کی لیک خبروں اور ٹیزر کے بعد اوپو نے  چین  میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنی نئی سیریز کے دو نئے سمارٹ فون اوپو رینو(Oppo Reno)  اور اوپو رینو 10 ایکس زوم ایڈیشن (Reno 10x Zoom Edition) متعارف کرا دئیے ہیں۔

اوپو رینو 10 ایکس زوم ایڈیشن
اوپو رینو 10 ایکس زوم  13MP F/3.0 پیری سکوپ کیمرہ اور 10x ہائیبریڈ زوم کے ساتھ نیا فلیگ شپ ہے۔
اس فون کی بیک پر 48MP F/1.7 مین کیمرہ اور 8MP F/2.2 120 ڈگری وائیڈ اینگل کیمرہ ہے۔ اس فون میں شارک فِن سٹائل 79.3 ڈگری وائیڈ ویو 16MP F/2.0 پاپ اپ سیلفی کیمرہ ہے۔
رینو 10 ایکس زوم ایڈیشن میں سنیپ ڈریگن 855 ایس او سی، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون میں 6.6 انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ نوچ لیس ڈسپلے ہے، جس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 93.1 فیصد ہے۔

(جاری ہے)


رینو 10 ایکس زوم میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ کلر او ایس 6 انسٹال ہے۔ سیکورٹی کے لیے فنگرپرنٹ ریڈر اس فون کے ڈسپلے میں ہی ہے۔ اس فون میں VOOC 3.0 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4065 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3999 یوان یا 595 ڈالر، 6 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4499 یوان یا 670 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4799 یوان یا 714 ڈالر ہے۔


اوپو رینو
اوپو رینو کا معیاری ایڈیشن مڈ رینج فون ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 710 ایس او سی، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کا ڈیزائن پریمیم اوپو رینو 10 ایکس زوم کی طرح ہے۔ لیکن اس کی سکرین تھوڑی چھوٹی یعنی 6.4 انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ ہے۔ فنگرپرنٹ ریڈر بھی سکرین میں ہی نصب ہے۔

اوپو رینو میں پریمیم ایڈیشن کی طرح ہی 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ لیکن بیک پر 48MP F/1.7 پرائمری اور 5MP ڈیپتھ سنسر ہے۔
اوپو رینو میں VOOC 3.0 سپورٹ کے ساتھ 3765 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اوپو رینو کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2999 یوان یا 446 ڈالر، 6 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 3299 یوان یا 491 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 3599 یوان یا 536 ڈالر ہے۔
چین میں اس فون کی فروخت کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ 24 اپریل کو اسے عالمی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Oppo Reno and Reno 10x Zoom go official with shark fin-style selfie camera
تاریخ اشاعت: 2019-04-10

More Technology Articles