Oppo Reno Z debuts with waterdrop notch, Helio P90

Oppo Reno Z Debuts With Waterdrop Notch, Helio P90

واٹر ڈراپ نوچ اور ہیلیو پی 90 کے ساتھ اوپو رینو زیڈ متعارف کرا دیا

بہت زیادہ تشہیر کے بغیر اوپو نے  رینو فیملی کا چوتھا ممبر رینو زیڈ(Reno Z)  متعارف کرا دیا ہے۔اس فون کو  اوپو کی اپنی ویب سائٹ اور مشہور ریٹیلر جے ڈی ڈاٹ کام  پر ریزرویشن کے لیے درج کیا گیا ہے۔یہ فون ہر لحاظ سے  رینو لائن میں سب سے کم متاثر کن فون ہے لیکن اس کی قیمت کافی مناسب ہے۔
رینو زیڈ  میں 6.4 انچ کی ایمولیڈ سکرین  ہے، جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔
فون کی سکرین میں ایک واٹر ڈراپ نوچ ہے،جس میں فون کا 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب ہے۔یہ ڈسپلے ایچ ڈی آر 10  کو سپورٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس ڈسپلے میں فنگر پرنٹ سکینر ہے۔فون کی بیک پر 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 586 سنسر اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
اوپو رینو زیڈ میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 90 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 256 جی بی  انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

فون کا ایک ورژن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ  بھی متعارف کرایا گیا ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ کلر او ایس 6 انسٹال ہے۔
رینو زیڈ میں 4035 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جس میں  20W VOOC 3.0کی سپورٹ ہے۔فون کے دوسرے فیچرز میں این ایف سی اور بہتر آڈیو کے لیے ڈولبی آٹموس کی سپورٹ ہے۔
اوپو رینو زیڈ نائٹ بلیک، سٹار پرپل، بِیڈ وائٹ اور کورل اورنج میں دستیاب ہے۔اس کی قیمت 2499 یوان یا 362 ڈالر یا 325 یورو ہے۔ چین میں اس کی فروخت کا آغاز 6 جون سے ہوگا۔
Oppo Reno Z debuts with waterdrop notch, Helio P90
تاریخ اشاعت: 2019-05-30

More Technology Articles