Panasonic announces flagship GH5 Micro Four Thirds camera

پینا سونک نے اپنا فلیگ شپ GH5 Micro Four Thirds کیمرہ متعارف کرا دیا

Panasonic announces flagship GH5 Micro Four Thirds camera

پینا سونک نے پچھلے سال فوٹو کینا میں اپنے فلیگ شپ کیمرے کی چند تفصیلات ہی بتائیں تھی تاہم اب پینا سونک نے اپنا فلیگ شپ Micro Four Thirds کیمرہ LUMIX DMC-GH5 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پینا سونک کے مشہور کیمرے GH4 کا جانشین ہے۔جی ایچ 5 میں 20 میگا پکسل کا سنسر ہے جبکہ بہتر رنگوں اور ٹیکسچر کے اس میں نیا Venus Engine بھی متعارف کرایا گیاہے۔یہ کیمرہ اب 25600 آئی ایس او ویلیوز کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جی ایچ 5 پیناسونک کی شاندار DFD یا Depth from Defocus ٹیکنالوجی کو 225 AF پوائنٹس کے ساتھ استعمال کرتا ہے، یہ جی ایچ 4 سے دوگنا بہتر ہے۔
جی ایچ 5 کی بنیادی خصوصیات میں 60fps پر 4K ویڈیو ریکارڈنگ ہے۔اس کے دوسرے فیچرز میں ویدر پروف میگنیشم باڈی، ڈوئل ایس ڈی کارڈ سلاٹ، 3680k-dot OLED EVF ، 3.2-inch articulating 1620k-dot LCD، وائی فائی اور بلوٹوتھ شامل ہیں۔
جی ایچ 5 کو مارچ کے آخر میں 1999.99 ڈالر میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

Panasonic announces flagship GH5 Micro Four Thirds camera
تاریخ اشاعت: 2017-01-05

Your Thoughts and Comments