Panasonic announces S1R and S1 full-frame mirrorless cameras

Panasonic Announces S1R And S1 Full-frame Mirrorless Cameras

پینا سونک نے فل فریم مرر لیس کیمرے S1R اور S1 کا اعلان کر دیا

پینا سونک نے نئی LUMIX S سیریز کے فل فریم مرر لیس انٹرچینج ایبل لینز کیمرے لانچ کر دئیے ہیں۔ اس سیریز کے پہلے کیمروں میں  LUMIX S1R اور LUMIX S1 شامل ہیں۔ LUMIX S1R میں 47.3 میگا پکسل سنسر ہے جو کنزیومر فل فریم مررلیس کیمروں میں سب سے زیادہ ریزولوشن ہے۔ یہ ماڈل لینڈ سکیپ اور وائلڈ لائف فوٹو گرافرز کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے، اپنی ہر تصویر میں زیادہ سے زیادہ تفصیل محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
LUMIX S1 میں چھوٹا 24.2 سنسرہے جو بہتر ڈائنامک رینج اور کم روشنی میں تصاویر بنانے کے لیے اچھا آپشن ہے۔ یہ ماڈل عمومی فوٹوگرافی کے لیے بنایا گیا ہے۔
دونوں ماڈلز میں کنٹراسٹ بیسڈ آٹؤ فوکس کے ساتھ پینا سونک کا ڈی ایف ڈی سسٹم ہے جو فاسٹ فوکسنگ ٹائم اور اشیاء کی بہتر ٹریکنگ کو یقینی بناتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمرے میں فیس اور آئی آٹو فوکس کا فیچر ہے۔

یہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے اشیا کو تلاش کرسکتا ہےاور انہیں فوکس کیے رکھتا ہے، چاہے وہ اپنی جگہ بھی چھوڑ دیں۔
دونوں ماڈلز میں بلٹ ان 5-axis امیج سٹیبلایشن کا فیچر ہے۔یہ لینز کی سٹیبلائزیشن کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
دونوں ماڈلز میں ہائی ریزولوشن موڈ ہے، جو زیادہ تفصیلات کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے پکسل شفٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔
S1R ماڈل اس موڈ میں 187MP تصویر بنا سکتا ہے۔ اس فیچر کے کام کرنے کے لیے ٹرائی پوڈ ضروری ہے۔ یہ ساکت اشیاء کی تصویر بنانے کےلیے بہترین ہے۔
اس میں 6K اور 4K فوٹو موڈ بھی ہے، جس سے ہائی سپیڈ برسٹ موڈ بھی کام میں لایا جا سکتا ہے۔ اس سے آپ 30fps پر 6K اور 60fps پر 4K تصاویر بنا سکتے ہیں۔
یہ کیمرے APS-C کراپ کے ساتھ 60fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ یہ کراپ اور ریکارڈنگ کی حد کے بغیر 30/25/24fps پر 1080p یا 4K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
1080p ویڈیو کو 6x سلو موشن کے لیے 180fps پر بھی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
کیمرے میں مائیکروفون اِن اور ہیڈ فون آؤٹ جیک کے ساتھ ویڈیو آؤٹ کے لیے فل سائز ایچ ڈی ایم آئی – اے کنکٹر بھی ہے۔ اس سال کے آخر میں پینا سونک ادائیگی کے ساتھ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ بھی جاری کرے گا، جس سے صارفین کیمرے میں 4:2:2 10-bit 4K 30p ویڈیو اور وی لاگ کے ساتھ ایچ ڈی ایم آئی کے ذریعے 4K 60p ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکیں گے۔

دونوں کیمروں میں 60 اور 120fps فریم ریٹ آپشن کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ ریزولوشن کا حامل 5760k dot OLED لائیو ویو فائیڈر ہے۔
دونوں کیمرے موسم کی سختیوں کو برداشت کر سکتے ہیں۔ منفی 10 ڈگری سیلسیس میں بھی یہ کیمرے بخوبی کام کر سکتے ہیں۔
دونوں کیمروں میں ڈوئل کارڈ سلاٹ بھی ہے۔ اس کے برعکس Canon EOS R اور Nikon Z7/Z6 میں سنگل کارڈ سلاٹ ہے۔ LUMIX S ایک وقت میں ہی SDXC اور XQD کو سپورٹ کرتے ہیں۔

دونوں کیمروں کو Bluetooth 4.2 LE اور Wi-Fi 802.11ac سے سمارٹ فون سے کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔
پینا سونک نے اس سریز کے ساتھ تین لینز بھی لانچ کیے ہیں۔ ان میں LUMIX S PRO 50mm F1.4، LUMIX S PRO 70-200mm F4 OIS اور LUMIX S 24-105mm F4 Macro OIS شامل ہیں۔ یہ سسٹم لائیکا، پینا سونک اور سگما کے L-Mount لینز کو سپورٹ کرتا ہے۔ لیکن یہ تینوں لینز پینا سونک کے ان دونوں کیمروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہی بنائے گئے ہیں۔ پینا سونک کا وعدہ ہے کہ اس سسٹم کے لیے 2020 تک 10 یا اس سے بھی زیادہ لینز پیش کرے گا۔
بغیر لینز کے صرف LUMIX S1R کیمرہ کی قیمت 3699 ڈالر ہے جبکہ 24-105mm F4 لینز کے ساتھ اس کی قیمت 4599 ڈالر ہے۔ بغیر لینز کے صرف LUMIX S1 کیمرہ کی قیمت 2499 ڈالر اور اسی لینز کے ساتھ 3399 ڈالر ہے۔
Panasonic announces S1R and S1 full-frame mirrorless cameras
تاریخ اشاعت: 2019-02-03

More Technology Articles