Panasonic released Toughpad FZ A2

Panasonic Released Toughpad FZ A2

پینا سونک نے سخت حالات میں کام کرنے کے لیے Toughpad FZ-A2 ٹیبلٹ لانچ کردیا

عام طور پر مہنگے ٹیبلٹ کی زیادہ قیمت کے پیچھے اہم وجہ اُنکا ڈسپلے، ڈیزائن یا ہائی اینڈ ہارڈ وئیر ہوتا ہے تاہم پینا سونک FZ-A2 کی قیمت 2189 ڈالر ہونے کی وجہ بالکل مختلف ہے۔ اس ڈیوائس کو صرف وائی ماڈل میں ہی متعارف کرایا گیا ہے۔
بعض اوقات مختلف کاروباری افراد ایسی ڈیوائسز کو پسند کرتے ہیں، جو ہر قسم کے حالات، جیسے فیکٹریوں، سڑکوں کی تعمیرات اور کان کنی، میں بھی آرام سے استعمال کی جا سکے۔

انہیی کاموں کے لیے پینا سونک نے FZ-A2 متعارف کرایا ہے۔ یہ ڈیوائس ML-STD-810Gسرٹیفائیڈ ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹ اور پانی سے بچاؤ کے لیے یہ ڈیوائس آئی پی 65 سرٹیفائیڈ بھی ہے۔
10.1 انچ WUXGA IPS ڈیوائس کو دستانے پہن کر اور 800 cd/sq.m برائٹ نیس کے ساتھ براہ راست دھوپ میں بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔اس ڈیوائس میں انٹل کے Atom Z8550 پروسیسر کے ساتھ 3 جی بی ریم ہے۔ اس کی بیٹری دوسرے ٹیبلٹ کے برعکس 9 گھنٹے چلتی ہے تاہم بیٹری کو تبدیل بھی کیا جاسکتاہے۔

اس ڈیوائس کی تمام پورٹس بشمول یوایس بی سی چارجنگ پورٹ سائیڈ میں پینل کے نیچے چھپی ہوئی ہیں، اس کی وجہ ظاہر ہے کہ سخت حالات میں پورٹس کو گرد و غبار سے بچانا ہے۔
یہ ٹیبلٹ چونکہ بزنس ماڈل ہے اس لیے اس میں بارکوڈ ریڈر اور سمارٹ کارڈ ریڈر بھی شامل کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-13

More Technology Articles