Panasonic unveils Eluga C with a 3-side bezel-less design

Panasonic Unveils Eluga C With A 3-side Bezel-less Design

پینا سونک نے تین طرف سے بیزل لیس ڈیزائن اور ڈوئل کیمرے کے ساتھ Eluga C متعارف کرادیا

پینا سونک نے تین طرف سے بیزل لیس اور ڈؤئل کیمرے کے ساتھ Eluga C سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔اس کا ڈیزائن شارپ کے Aquos فون اور شومی کے Mi Mix جیسا ہے۔
یہ فلیگ شپ فون نہیں ہے بلکہ اسے کم قیمت سمارٹ فونز کی مارکیٹ ، جیسے تائیوان، میں جگہ بنانے کےلیے متعارف کرایا گیا ہے۔تائیوان میں اس کی قیمت 200 ڈالر یا 170 یورو ہے۔
اس فون کا سکرین سائز 5.5 انچ جبکہ سکرین ٹو باڈی ریشو 84.6 فیصد ہے۔

ریزولوشن اگرچہ بہت زیادہ زبردست نہیں لیکن اس قیمت کے فون میں 720p مناسب ہے۔فون کی برائٹنس کافی بہتر یعنی 450nits ہے۔

(جاری ہے)

سکرین کے نیچے فنگرپرنٹ ریڈر ہے، جو فون کو 0.3 سیکنڈ میں ان لاک کر سکتا ہے۔فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔
فون کے پچھلی طرف ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں سے ایک کیمرہ 13 میگا پکسل اور دوسرا کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔فون میں میڈیا ٹیک کا MT6750T چپ سیٹ ہے، جو 1080p/30 تک ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔

یہ چپ سیٹ کچھ پرانا یعنی 28 این ایم پر بنا ہے۔
فون کا سٹوریج آپشن کچھ بہتر ہے۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔مزید سٹوریج کےلیے مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن اس کا چارجر تھوڑا سست یعنی 7.5W کا ہے۔اس وقت اس فون کے پری آرڈر شروع ہوچکےہیں۔

Panasonic unveils Eluga C with a 3-side bezel-less design
تاریخ اشاعت: 2017-11-29

More Technology Articles