Panasonic's cinema-centric S1H mirrorless camera can shoot 6K video

Panasonic's Cinema-centric S1H Mirrorless Camera Can Shoot 6K Video

پینا سونک کا ایس 1 ایچ مرر لیس کیمرہ 6K ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے

پینا سونک نے ویڈیو کے لیے نیا فل فریم مرر لیس کیمرہ، لومیکس ایس 1 ایچ (Lumix S1H) متعارف کرایا ہے۔اس کیمرے کو سنے گیئر ایکسپو 2019ء میں پیش کیا گیا۔ اس کیمرے میں بہت سے ایسے فیچر، جیسے 6K ویڈیو اور 10-bit 4:2:2انٹرنل ریکارڈنگ وغیرہ  ،ہیں جو ایس 1 میں نہیں تھے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ  ویڈیو کے لے ایس 1 ایچ اب تک کا سب سے جدید فل فریم مرر لیس کیمرہ ہے۔
یہ سونی، کینن اور نیکون سے کافی آگے ہے۔ یہ کیمرہ 30fps پر 5.9K 16:9 شوٹنگ کر سکتا ہے۔ یہ 3:2 ایسپکیٹ ریشو پر فل 6K ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
پینا سونک کا کہنا ہے کہ ایس 1 ایچ دنیا کا پہلا فل فریم مررلیس کیمرہ ہے جو 60fps پر 10-bit 4K DCI (4,096 x 2,160) ویڈیو ہینڈل کر سکتا ہے۔
بڑے سنسر اور 6K ویڈیو ریکارڈنگ سے ایس 1 ایچ جلدی گرم ہو سکتا ہے۔ پینا سونک نے کیمرے کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ یہ گرمی کو ایس 1 / ایس 1 آر سے زیادہ بہتر طریقے سے منتشر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لا محدود ویڈیو ریکارڈنگ آپشن کی وجہ سے یہ کیمرہ تقاریب کی ویڈیو گرافی کے لیے بہترین ہے۔
یہ کیمرہ اس خزاں میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 4 ہزار ڈالر ہوگی۔
پینا سونک کا کہنا ہے کہ وہ لومیکس ایس 1 کے لیے پیڈ سافٹ وئیر اپ گریڈ فراہم کریں گے۔ Upgrade Firmware Key DMW-SFU2 کیمروں کے لیے جولائی میں پیش کی جائے گی۔ اپ ڈیٹ انسٹال ہونے کے بعد ایس 1 کیمرے دونون انٹرنل اور ایکسٹرنل میں 60fps پر 4:2:2 10-bit ریکارڈنگ کر سکے گا۔

اس کیمرے میں اِن کیمرہ ایل یو ٹی ایپلی کیشن کی وجہ سے آن-سیٹ مانیٹرنگ زیادہ درست ہوتی ہے۔
پینا سونک نے کیمرے کے ساتھ ایل-ماؤنٹ لینز بھی متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی نے 1.4x DMW-STC14 اور 2x DMW-STC20ٹیلی کنورٹر پیش کیے ہیں۔ یہ خزاں 2019 میں پیش کیے جائیں گے۔ان کی قیمتوں کا تعین کیا جانا باقی ہے۔
Panasonic's cinema-centric S1H mirrorless camera can shoot 6K video
تاریخ اشاعت: 2019-06-01

More Technology Articles