PhoneKid is a smartphone aimed at children

PhoneKid Is A Smartphone Aimed At Children

صرف بچوں کے لیے بھی نیا سمارٹ فون ”فون کڈز“ متعارف کرا دیا گیا

اگر آپ بچوں کے سمارٹ فون رکھنے سے پریشان ہیں یا سوچتے ہیں کہ بچوں کو موبائل لے کر دیا تو کیا ہوگا ۔ اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سپین کی ایک کمپنی نے خاص طور پر بچوں کے لیے ایک سمارٹ فون بنایا ہے۔ اس سمارٹ فون کا نام Escudo Web ہے تاہم اسے فون کڈ(PhoneKid) کا نام دیا جا رہا ہے۔۔اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ والدین اسے ایپ کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

والدین مختلف موڈز سے انتخاب کر سکتے ہیں کہ اُن کے بچے کس طرح کی ایپس تک رسائی حاصل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

والدین بچوں کے لیے کسی بھی ایپ تک رسائی کو بلاک کر سکتے ہیں اور ایکٹیویٹی کمانڈ سے فون کی ہوم سکرین بدل سکتے ہیں۔
اس فون کا ایک فیچر یہ ہے کہ اس فون کو کبھی بھی بند نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس کی جیولوکیشن بند کی جا سکتی ہے۔ فون میں ایک ایس او ایس بٹن بھی ہے، جس کے دبانے سے خاموشی سے والدین کے نمبروں پر کال مل جاتی ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ کا ایک خصوصی ورژن انسٹال ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بچے اس فون کی سیکورٹی کو آسانی سے بائی پاس نہیں کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-02

More Technology Articles