Project Tango by Google

گوگل کا نیا منفردتھری ڈی پراجیکٹ ’’ٹینگو‘‘

Project Tango by Google

گوگل نے صارفین کے اردگرد کے ماحول کے تھری ڈی نقشے تیار کرنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فون کے سنسرز ایک سیکنڈ میں ڈھائی لاکھ تھری ڈی پیمائشیں کر کے اپنی پوزیش کو بروقت اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔ گوگل کے مطابق کمزور نظر کے افراد اس ٹیکنالوجی سے نامانوس عمارتوں کے اندر چلنے پھرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔

پراجیکٹ ٹینگو

گوگل نے اس سمارٹ فون کے 200 نمونے ڈیویلپرز کو دیے ہیں تاکہ وہ اس کے لیے ایپس بنا سکیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ٹیکنالوجی مختلف اداروں میں ماہرین کی مدد سے اپنے پراجیکٹ ’ٹینگو‘ کے تحت تیار کی ہے۔ ٹینگو پراجیکٹ کا مقصد یہ ہے کہ جگہ اور حرکت کے حوالے سے انسانی سمجھ بوجھ کو موبائل سیٹ میں سمو دیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-23

Your Thoughts and Comments