PTCL Offering Free CharJi Internet for 3 years with purchase of EVO Tablet

PTCL Offering Free CharJi Internet For 3 Years With Purchase Of EVO Tablet

پی ٹی سی ایل کی طرف سے 3 سال کے لیے چارجی انٹرنیٹ بالکل مفت

آج سے پی ٹی سی ایل نے چارجی ایوو ایل ٹی ای ٹیبلٹ خریدنےوالوں کے لیے ایک نئی پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کےتحت ٹیبلٹ خریدنے والوں کو 3 سال کے لیے مفت چارجی انٹرنیٹ فراہم کیا جائےگا۔
25دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائی گئی یہ پیشکش صرف پہلے 2500 خریداروں کے لیے ہے۔
پی ٹی سی ایل فری چارجی انٹرنیٹ کو انٹرنیٹ فار لائف کے طور پر متعارف کرارہا ہے۔

اس کے تحت صارفین 3 سال تک ماہانہ 3 جی بی انٹرنیٹ مفت حاصل کر سکیں گے۔ اضافی 5 جی بی انٹرنیٹ کی قیمت 500 روپے ہے۔
ٹیبلٹ خریدنے والوں کو مفت انٹر نیٹ ہی نہیں بلکہ تین ماہ کے لیے 15 ہزار(5ہزار ماہانہ) مفت آن نیٹ منٹس بھی ملیں گے۔
ٹیبلٹ کی قیمت 25ہزار روپے ہے، جس میں پی ٹی سی ایل کی سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن کا ایک سال کا سبسکرپشن بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)


چارجی ایوو ایل ٹی ای ٹیبلٹ کی سکرین 7 انچ کی ہے اور اس میں کوالکوم کواڈ کور1.2 گیکا ہرٹز کا پروسیسر ہے۔ ڈیوائس کی ریم 2 جی بی ہے۔ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 8 میگاپکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔ مائیکروایس ڈی سلاٹ کے ساتھ ایک سم کارڈ سلاٹ بھی ہے۔ڈیوائس کے ساتھ کار ہولڈر، کار چارجر اور Sygicنیوی گیشن بھی مفت دیا جائے گا۔
یاد رہے فری انٹرنیٹ کی آفر صرف پہلے 2500 خریداروں کے لیے ہے۔ مزیدمعلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

PTCL Offering Free CharJi Internet for 3 years with purchase of EVO Tablet
تاریخ اشاعت: 2015-12-25

More Technology Articles