Purported live images of HTC E9 (A55) make the rounds online

ایچ ٹی سی ای 9 (اے 55) کی نئی تصاویر

Purported live images of HTC E9 (A55) make the rounds online

ایچ ٹی سی کے ای 9 کی مبینہ تصاویر بھی اسی ذریعے سے انٹرنیٹ پر آ گئی ہیں جس سے ایچ ٹی سی ون ایم 9 پلس کی تصاویر سامنے آئیں تھیں (تفصیلات اس صفحے پر )
ماڈل نمبر اے 55، ایچ ٹی سی ای 9 ایچ ٹی سی ون ایم 9 ہی کا سستا ورژن ہے۔اس ڈیوائس کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا یہ ایچ ٹی سی ون (ایم 8) کی جگہ لےگی۔

(جاری ہے)


تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ڈویوائس کی باڈی پلاسٹک کی ہے اور اس میں بوم ساؤنڈ سپیکر لگے ہوئے ہیں۔ڈیوائس کاکیمرہ بھی اسی طرح بڑا گول سا ہے جس طرح ایچ ٹی سی ون ایم 9 پلس کا ہے۔
ہارڈ وئیر کے حساب سے دیکھا جائے تو اطلاعات کے مطابق(افواہ بھی ہو سکتی ہیں)ایچ ٹی سی ای 9 میں میڈیا ٹیک MT6795کا چپ سیٹ، اوکٹا کور 2.0 گیگا ہرٹز کورٹیکس-اے 53 پروسیسر، پاور وی آر جی 6200 جی پی یو اور 3 جی بی ریم ہے۔
موبائل کا ڈسپلے 5.5 انچ کیو ایچ ڈی، کیمرہ 20 میگا پکسل ہوگا ۔ فون میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ انسٹال ہو گی۔اندازہ ہے کہ اس فون کی قیمت 500 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-09

Your Thoughts and Comments