Qmobile Noir S1 A selfie focused handset

Qmobile Noir S1 A Selfie Focused Handset

کیو موبائل نوائر ایس 1

کیو موبائل نے نوائر کی زیڈ سیریز میں نوائز زیڈ9 (تفصیلات اس صفحے پر) کے ساتھ ساتھ ایک اور فون نوائر ایس 1 بھی لانچ کیا ہے۔کیو موبائل نوائر ایس 1 خصوصی طور پر سیلفی کے شائقین کے لیے بنایا گیا ہے۔کم قیمت، سیلفی فوکس اور اینڈریوڈ کے تازہ ترین ورژن کا حامل ہونے کے باعث نوجوانوں یہ موبائل کافی مقبول ہوگا۔


نوائر ایس 1 کی ٹی وی کمرشل کے لیے ماہیرہ خان کا انتخاب کیا گیا ہے، جو اس سے پہلے پاکستان میں ہوواوے کی برانڈ ایمبیسڈر تھی۔

(جاری ہے)

ماہیرہ خان ہوواوے جی 700 کے ٹی وی کمرشل میں بھی آ چکی ہے۔
کیو موبائل نوائر ایس 1 کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈسپلے: 5انچ (آئی پی ایس، ایف ڈبیلو وی جی اے)
ریزولوشن: 854 x 480 پکسل
پروسیسر: کواڈ کور1.3گیگا ہرٹز
ریم؛ 1 جی بی
انٹرنل سٹوریج: 8 جی بی
کارڈ سلاٹ: ایس ڈی کارڈ (64 جی بی تک سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 5 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.0لولی پاپ
نیٹ ورک سپورٹ: 3 جی
سمز: ڈوئل سم
بیٹری: 2000 ایم اے ایچ
قیمت: 10,950روپے

تاریخ اشاعت: 2015-07-14

More Technology Articles