Quad cam Samsung Galaxy A9s and ODM Galaxy A6s debut

Quad Cam Samsung Galaxy A9s And ODM Galaxy A6s Debut

کواڈ کیمرہ سام سنگ گلیکسی اے 9 ایس اور او ڈی ایم گلیکسی اے 6 ایس متعارف کرا دئیے گئے

سام سنگ کا پہلا او ڈی ایم (اوریجنل ڈیزائن مینوفیکچرر) فون گلیکسی اے 6 ایس (A6s) چین میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ او ڈی ایم کا مطلب ہے کہ سام سنگ کا یہ فون ایک دوسری کمپنی (ون ٹیک) کی فیکٹری میں بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ گلیکسی اے 9 ایس (A9s) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اپنے نام کی طرح یہ فون گلیکسی اے 9 (2018) کا مقامی ورژن ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 6 ایس کا ڈسپلے 6 انچ 1080p+ (سپر ایمولیڈ) ہے۔
اس میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ ہے۔ گلیکسی اے 6 پلس (2018) میں سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ تھا۔ گلیکسی اے 6 ایس میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی سٹوریج آپشنز ہیں۔
فون کی بیک پر موجود ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 12 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں 12 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔  گلیکسی اے 6 ایس میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری، یو ایس بی – سی اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کی قیمت 1800 یوان (260 ڈالر یا 230 یورو) سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے برعکس گلیکسی اے 6 پلس کی قیمت 370 یورو تھی۔
سام سنگ گلیکسی اے 9 ایس کا ڈسپلے 6.3 انچ سپر ایمولیڈ ہے۔ اس کی ریزولوشن 1080+ اور ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس فون کی بیک پر چار کیمرے ہیں۔ ان میں مین کیمرہ f/1.7 اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل، دوسرا f/2.4 اپرچر کےساتھ 120 ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل کے ساتھ 8 میگا پکسل، تیسرا f/2.4 اپرچر کے ساتھ 10 میگا پکسل 2x ٹیلی فوٹو کیمرہ اور چوتھا 8 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
فون کا سیلفی کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے۔
گلیکسی اے 9 ایس میں 3800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے یوایس بی-سی پورٹ سے فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے۔فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی قیمت 3500 یوان یا 505 ڈالر یا 440 یورو ہے۔ گلیکسی اے 9 (2018) کی قیمت 600 یورو تھی۔
Quad cam Samsung Galaxy A9s and ODM Galaxy A6s debut
تاریخ اشاعت: 2018-10-24

More Technology Articles