Qualcomm Snapdragon 820 chipset finally gets fully revealed

Qualcomm Snapdragon 820 Chipset Finally Gets Fully Revealed

کوالکوم سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ کی تمام معلومات سامنے آ گئیں

کوالکوم کے سنیپ ڈریگن 820 کے بارے میں وقفے وقفے سے خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ سب سے پہلے معلوم ہوا کہ سام سنگ ایپل کے اے 9 چپ سیٹ کو بنانے کےعلاوہ کوالکوم سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ بھی بنائے گا(تفصیلات اس صفحے پر)۔پھر خبر لیک ہوئی کہ ایس ڈی 820 پچھلے ایس ڈی 810 سے 35 فیصد زیادہ تیز رفتار وہوگا(تفصیلات اس صفحے پر

اب کوالکوم ایس ڈی 820 کے بارے میں تمام معلومات سامنے آگئی ہیں۔ایس ڈی 820 اگلے سال یعنی 2016 میں سامنے آنے والی ڈیوائسز میں نصب ہوگا۔سنیپ ڈریگن 820 میں کوالکوم نے کسٹم ڈیزائن سی پی یو کورز استعمال کی ہیں جبکہ 810 میں سادہ اے آرایم ڈیزائن استعمال کیا گیا تھا۔
سنیپ ڈریگن 820 میں 64 بٹ کریو کورز کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو استعمال کیا گیا ہے، جس کی کلاک سپیڈ 2.2گیگا ہرٹز تک ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)


کہا جا رہا ہے کہ سنیپ ڈریگن 810 کی کارکردگی سنیپ ڈریگن 810 سے دوگنی ہوگی۔نئے چپ سیٹ کی بیٹری لائف بھی پچھلے چپ سیٹ سے بہت بہتر ہوگی۔اس کی بظاہر وجہ ہیکسا گون 680 ڈی ایس پی ہے۔
گرافکس کے لیے اس میں ایڈرینو 530 جی پی یو استعمال کیا گیا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)، جس کی تفصیلات اگست میں ہی سامنے آ گئیں تھیں۔
ایڈرینو 530 کارکردگی کے لحاظ سے ایڈرینو 430 سے 40 فیصد بہتر ہے۔
کنکٹیویٹی کے معاملے میں ایس 820 ایکس 12 ایل ٹی ای کی بدولت کیٹ 12 ایل ٹی ای کو بھی سپورٹ کرے گا، جس میں ڈاؤن لوڈ سپیڈ 600 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہوسکتی ہے جبکہ کیٹ 13 اپ لوڈزپر سپیڈ 150 ایم بی پی ایس ہوگی۔ٹیکنالوجی کے معاملے میں اس میں ایل ٹی ای، DB-DC-HSDPA, DC-HSUPA, TD-SCDMA, EV-DO اور CDMA 1x کے لیے ایف ڈی ڈی اور ٹی ڈی ڈی کی سپورٹ شامل ہے۔
چپ سیٹ میں وائی فائی کے لیے 2x2 MU-MIMO 802.11ac کی سپورٹ شامل ہے، جو اس وقت تک دستیاب تیز ترین آپشن ہے۔ MU-MIMO سپورٹ کے ساتھ وائی فائی راؤٹر بھی ضروری ہے۔
ایس 820 چپ سیٹ میں 4Kڈسپلے اور14بٹ ڈوئل آئی ایس پی کے ذریعے 28 میگا پکسل تک کیمروں کی سپورٹ بھی شامل ہے۔
یہ چپ سیٹ UFS 2.0یا eMMC 5.1فلیش سٹوریج، LPDDR4 1866MHz ڈوئل چینل میموری،یو ایس بی 3.0یا 2.0 اور این ایف سی کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہے۔
کوالکوم کوئیک چارج 3.0 روایتی چارجر سے 4 گُنااور کوئیک چارج 2,0 سے 38 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔سنیپ ڈریگن 820، 14nm FinFET پراسس پر بنایا جائے گا۔اگلے سال بہت سی اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں یہی چپ سیٹ شامل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-11

More Technology Articles