Qualcomm’s 7nm Snapdragon 855 is now official with improved imaging and efficiency

Qualcomm’s 7nm Snapdragon 855 Is Now Official With Improved Imaging And Efficiency

بہتر امیجنگ اور کارکردگی کے ساتھ کوالکوم کا 7 ایم ایم سنیپ ڈریگن 855 متعارف کرا دیا گیا

کچھ دن پہلے ہی لیک خبروں سے معلوم ہوا تھا کہ کوالکوم کے اگلے چپ سیٹ کا نام سنیپ ڈریگن 855 ہوگا۔ اب کوالکوم نے اس کا اعلان بھی کر دیا ہے۔اس سے پہلے افواہیں آئی تھیں کہ نئے چپ سیٹ کا نا م سنیپ ڈریگن 8150 نہیں ہوگا۔ یہ افواہ سچ ثابت ہوئی ہے۔
سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ کو  7 این ایم پراسس پر بنایا گیاہے، جس کا مطلب  ہے کہ اس کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی اور یہ زیادہ بیٹری بھی استعمال نہیں کرے گا۔
اس کی مصنوعی ذہانت کی کارکردگی کو   پچھلی نسل کے موبائل پلیٹ فارم کے مقابلے میں تین گنا بہتر بنایا گیا ہے۔
اس میں ایک نیا وژن پروسیسر ہے جو 60 فریمز فی سیکنڈ پر ڈیپتھ میپنگ پراسس کر سکتا ہے یہ اے آر ایپلی کیشن کی کارکردگی کو کافی بہتر بنائے گا۔ نیا امیج پروسیسر 60 فریمز فی سیکنڈ پر ہی 4K HDR  ریکارڈنگ کر سکتا ہے  اور اس دوران یہ پہلے کے مقابلے میں 25 فیصد پاور استعمال کرے گا۔

(جاری ہے)


چپ سیٹ کی تعارفی تقریب میں کوالکوم نے  دوسری چیزوں کا اعلان بھی کیا۔ کوالکوم نے  Qualcomm 3D Sonic Sensor  نامی  الٹراسونک ان-ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر بھی متعارف کرایا۔ یہ انگلیوں کے گیلا ہونے یا ان پر ذرات ہونے کی صورت میں بھی فنگر پرنٹس کو شناخت کر سکتا ہے۔
جہاں تک 5G کا تعلق ہے کوالکوم نئے سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ میں ایکس 50 موڈیم شامل نہیں کرے گا۔
ان میں ایکس 24 ایل ٹی ای موڈیم شامل کیے جائیں گے جو نظریاتی طور پر 2 جی بی پی ایس کی زبردست سپیڈ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 2019ءٰ میں جب سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں 5G ٹیکنالوجی کو اپنی ڈیوائسز میں شامل کریں تو ان کے لیے ایکس 50 موڈیم کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
کوالکوم کا کہنا ہے کہ 2019ء میں تمام کمپنیاں 5G فلیگ شپ متعارف کرا سکتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-12-06

More Technology Articles