Quantum 'compass' promises navigation without using GPS

Quantum 'compass' Promises Navigation Without Using GPS

کوانٹم ایکسلرومیٹر سے جی پی ایس کے بغیر بھی رستہ معلوم کیا جا سکتا ہے

سفر کے جدیدذرائع میں جی پی ایس اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن یہ  بہت زیادہ قابل بھروسہ نہیں۔ کوریج  نہ ہونے کے علاوہ اگر سیٹلائٹ خراب ہو جائے یا سگنل جام ہو جائیں  تو جی پی ایس سسٹم ایک دم بے کار ہو جاتا ہے۔
اب سائنسدانوں نے تجارتی پیمانے  پر فروخت کے لیے ایک قابل عمل   ڈیوائس ”کوانٹم ایکسلرومیٹر  “کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ کوانٹم ایکسلرومیٹر جی پی ایس یا دوسری کسی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے بغیر نیوی گیشن کو ممکن بنائے گا۔

(جاری ہے)

یہ ڈیوائس لیزر کو استعمال کرتے ہوئے ایٹموں کو انتہائی ٹھنڈا کرتی ہےاس کے بعد ان ایٹموں کے اسراع پر رد عمل  کی  کوانٹم ویوز خصوصیات کی پیمائش   کی جاتی ہے۔
کوانٹم ایکسلرومیٹر کے نتائج روایتی ایکسلرومیٹر کے مقابلے میں زیادہ قابل بھروسہ ہیں۔
اگر آپ اوپر موجود اس ڈیوائس کی تصویر دیکھیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی موبائل ڈیوائسز میں استعمال نہیں کی جا سکتی ہاں اسے بحری جہازوں، ریلوں اور دوسری بڑی گاڑیوں میں، جہاں جگہ اور پاور کی کمی نہ ہو، نصب کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو جی پی ایس کی عدم دستیابی کی صورت میں بھی بحال رکھا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-12

More Technology Articles