Redmi K30 and K30 5G arrive with 6.67" 120Hz display and 64MP quad camera

Redmi K30 And K30 5G Arrive With 6.67" 120Hz Display And 64MP Quad Camera

64 میگا پکسل کواڈ کیمرہ کے ساتھ ریڈمی کے 30 اور کے 30 فائیو جی متعارف کرا دئیے گئے

شومی کے ذیلی برانڈ ریڈمی نے  ریڈمی کے 30 (Redmi K30) اور ریڈ می کے 30 فائیو جی (Redmi K30 5G) سمارٹ فون متعارف  کرائے ہیں۔ان  دونوں ڈیوائسز کا ڈسپلے 6.67 انچ 120 ہرٹز ہے اور دونوں کی بیک پر 64 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔

ریڈمی کے 30 فائیو جی 
ریڈمی کے 30 فائیو جی پہلا فون ہے، جس میں فائیو جی کنکٹیویٹی کی حامل  سنیپ ڈریگن 765 جی ایس او سی پیش کی گئی ہے۔
یہ پہلا ریڈمی فون ہے جو اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ MIUI 11 انسٹال ہے۔ یہ چار میموری آپشنز 6 جی بی / 64  جی بی ، 6 جی بی / 128 جی بی، 8  جی بی / 128 جی بی اور 8 جی بی / 256 جی بی میں پیش کیا گیا ہے۔
ریڈمی کے 30 فائیو جی  کا ڈسپلے 6.67 انچ ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن2400x1080 پکسل اور ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔

(جاری ہے)

ریڈمی فون میں  یہ پہلا فون ہے، جس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔

اس کے ڈسپلے میں ٹاپ رائٹ پر ایک پنچ ہول بھی ہےس میں 20 میگا پکسل سیلفی اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔فون کی بیک پر درمیان میں عمودی نصب کواڈ کور کیمرہ سیٹ اپ ہے۔اس میں 64 میگا پکسل میں (سونی آئی ایم ایکس 686)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (120 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ماڈیول ہے۔
ریڈمی کے 30 فائیو جی وہ  پہلا فون ہے، جس میں 64 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 686  سنسر ہے۔
اس فون کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر نہیں ہے، اسے دائیں جانب پاور بٹن میں شامل کیا گیاہے۔ 
کے 30 فائیو جی میں لیکوئیڈ کولنگ کے لیے کاپر ٹیوب بھی ہے۔ اس میں ڈوئل فریکوئنسی جی پی ایس اور بلوٹوتھ 5.1  ہے۔ اس میں 30W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔یہ فون نیلے، سرخ، سفید اور  جامنی رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کے  6 جی بی / 64  جی بی ورژن کی قیمت 1999 یوان یا 285 ڈالر ، 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2299 یوان یا 325 ڈالر، 8  جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2599 یوان یا 370 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 2899 یوان یا 410 ڈالر ہے۔
 

ریڈمی کے 30
ریڈ می کے 30 کا ڈیزائن بھی کے30 فائیو جی جیسا ہے لیکن دونوں میں کچھ فرق بھی ہے۔ کے 30 میں سنیپ ڈریگن 730 جی ایس او سی ہے، جو 5 جی  کو سپورٹ نہیں کرتی۔اس میں بیک پر ایک کم تر 2 میگا پکسل  میکرو کیمرہ ہے۔ یہ نسبتاً سست 27W چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون کو  تین رنگوں  نیلے، سرخ اور جامنی میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کے  6 جی بی / 64  جی بی ورژن کی قیمت 1599 یوان یا230 ڈالر ، 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 1699 یوان یا240 ڈالر، 8  جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت1899 یوان یا270 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 2199 یوان یا 310 ڈالر ہے۔
چین میں ریڈ می کے 30 فائیو جی کی فروخت کا آغاز جنوری 2020 سے ہوگا لیکن کے 30 کی فروخت 12 دسمبر سے شروع ہوگی۔ دوسرے ممالک میں ان  ڈیوائسز کی فروخت کے حوالےسے ابھی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
Redmi K30 and K30 5G arrive with 6.67" 120Hz display and 64MP quad camera
تاریخ اشاعت: 2019-12-10

More Technology Articles