Redmi Note 8 Pro is officially the first smartphone with a 64 MP camera

Redmi Note 8 Pro Is Officially The First Smartphone With A 64 MP Camera

ریڈمی نوٹ 8 پرو 64 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ پہلا سمارٹ فون ہے

آخر کار ریڈمی نوٹ 8 اور ریڈ می نوٹ 8 پرو منظر عام پر آ ہی گئے۔ دونوں سمارٹ فونز میں سے  ریڈمی نوٹ 8 ایک مناسب قیمت کا سمارٹ فون ہے لیکن ریڈمی نوٹ 8 پرو وہ پہلا سمارٹ فون ہے، جس میں 64 میگا پکسل کا کیمرہ متعارف کرایا گیا ہے۔ان دونوں سمارٹ فونز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ریڈمی نوٹ 8
اس فون میں 11 این ایم   پروسس بیسڈ  سنیپ ڈریگن 665 چپ سیٹ ہے۔
اس ایس او سی میں آٹھ Kryo 260 کورز ہیں۔ ان میں سے چار کی کلاک سپیڈ 2.2 گیگا ہرٹز  ہے اور دوسروں کی 1.8 گیگا ہرٹز ہے۔
ریڈمی نوٹ 8 کی بیک پر چار کیمرے ہیں۔ ان میں سے مین کیمرہ 48 میگا پکسل ، الٹرا وائیڈ  لینز 8 میگا پکسل ، 2 میگا پکسل  میکرو  اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔فون کے فرنٹ پینل  نوچ میں 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کا ڈسپلے 6.3 انچ ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔

سستی سیریز میں او ایل ای ڈی پینل نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فنگر پرنٹ سکینر فون  کے ڈسپلے میں ہونے کی بجائے بیک سائیڈ پر ہے۔
اس فون میں 18W چارجنگ سپیڈ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے یو ایس بی – سی پورٹ سے چارج کیا جائےگا۔ فون میں  3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی ہے۔ یہ فون سیاہ، سفید اورڈریم بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کے 4 جی بی /64 جی بی ماڈل کی قیمت 999 یوان یا 140 ڈالر، 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1199 یوان یا 167 ڈالر اور 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 1399 یوان یا 195 ڈالر ہے۔


ریڈمی نوٹ 8 پرو
یہ پہلا باضابطہ فون  ہے جسے 64 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔اس میں سام سنگ کا Samsung ISOCELL Bright GW1 سنسر ہے جبکہ GM2 کو ریڈمی نوٹ 8 میں شامل کیاگیا ہے۔
اس فون میں کواڈ بننگ پکسل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 6.53 انچ ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔ اس فون کی بیزل کافی پتلی ہیں۔
اس فون کے نیچے سے بیزل صرف 4.2 ملی میٹر موٹی ہے۔
اس فون کی بیک پر بھی چار کیمرے ہیں۔ اس میں 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرہ ہے۔ فون کی فرنٹ نوچ میں 20 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ سیلفی کیمرہ میں بہت سے اے آئی فیچرز اور سین ریکگنیشن آپشنز شامل کیے گئے ہیں۔
اس فون نوٹ 8 پرو میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 90 ٹی ایس او سی ہے۔
اس نئے ایس او سی پلیٹ فارم کے ساتھ نوٹ 8 پرو پہلا سمارٹ فون ہے۔ اس فون میں 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
یہ سب برانڈ کا پہلا فون ہے جو لیکوئیڈ کولنگ چیمبر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کیونکہ گیمنگ چپ سیٹ کی وجہ سے یہ فون گیم کھیلتے ہوئے کافی گرم ہو سکتا ہے۔ یہ فون وائی فائی اور 4جی دونوں سے کنکٹ ہو سکتا ہے۔
یہ فون سیاہ، سبز اور سفید رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس فون کے 4 جی بی / 64 جی بی آپشن کی قیمت 1399 یوان یا 195 ڈالر اور 8 جی بی / 128 جی بی آپشن کی قیمت 1799 یوان یا 250 ڈالر ہے۔
Redmi Note 8 Pro is officially the first smartphone with a 64 MP camera
تاریخ اشاعت: 2019-08-29

More Technology Articles