Revolutionary way to recycle

Revolutionary Way To Recycle

پلاسٹک ری سائیکلنگ کے لیے انقلابی مشینیں

27سالہ ڈیو ہاکنز پلاسٹک ری سائیکلنگ کی دنیا میں انقلاب لانا چاہتا ہے۔اس مقصد کے لیے اس نے پریسیس پلاسٹک (Precious Plastic) کے نام سے ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔اُس نے کچھ ایسی مشینیں بنائیں ہیں جو پلاسٹک کے کچرے کو نت نئی اور زبردست قسم کی پلاسٹک کی اشیاء میں بدل سکیں۔ ان نئی اشیاء کو پرانا ہونے پر پھر سے ری سائیکل کر کےنیا بنایا جا سکتا ہے۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر ڈیو نے دکھایا ہے کہ کس طرح اس نے اپنی مشینوں کو بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیو پلاسٹک کی پرانی اشیاء سے پلاسٹک کے نئے لٹو ، گھڑیاں، پلاسٹک کے لیمپ شیڈز اور بہت سی چیزیں  بنا سکتا ہے۔
اس وقت دنیا میں 10فیصد سے بھی کم پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جاتا ہے۔حتیٰ کے بہت سی ایسی اشیاء جنہیں ری سائیکل بن میں ڈالا جاتا ہے، وہ بعد میں خالی پلاٹوں یا سمندر میں ڈال دی جاتی ہیں۔
ڈیو نے اپنے پراجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ہم  لوگوں کو ٹولز اور مشینیں فراہم کر کے پلاسٹک ری سائیکلنگ کی صنعت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-14

More Technology Articles