samsung announced new external SSD

Samsung Announced New External SSD

سام سنگ الیکٹرانکس نے پورٹیبلSSD,T3متعارف کرادیا

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے پریمیئم اور ہتھیلی کے سائز جتنے ایکسٹرنل سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو(سام سنگ پورٹیبلSSD,T3) پراڈکٹ متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے جو نہ صرف کثیر الجہتی ٹیرا بائیٹ اسٹوریج گنجائش فراہم کرتی ہے بلکہ سام سنگ کی پروپرائیٹری vertical Nand,اور SSD Turbo Write ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے ۔یہ T3ڈرائیوکاروباری افراد اور آئی ٹی پروفیشنل کوطویل ملٹی میڈیا کانٹینٹ کی مختلف ڈیوائسز پر آسانی سے منتقلی اور اسٹور کرنے کیلئے ایڈوانس پرفارمنس،کانٹینٹ کی تخلیق،ان ایبل کنزیومر کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

سام سنگ الیکٹرانکس سینئر وائس پریذیڈنٹ آف برانڈ پراڈکٹ مارکیٹنگ ،میموری بزنس Un Soo Kimکا کہنا ہے کہ سال2015میں SSD T1کی دنیا بھر میں کامیاب لانچنگ کے بعد ہم نے T3کو صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور حاصل ہونے والی فیڈ بیک کے بعد متعدد تبدیلیاں کرکے اپ گریڈ کیا ہے اور ان صارفین میں کانٹینٹ تخلیق کاراور کاروباری پروفیشنلز خاص طور پر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر T3سیکورٹی اور اسٹائل پر سمجھوتہ کئے بناء آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس،اسٹوریج گنجائش اور وہ دیرپا ضروریات فراہم کرتی ہے جو کہ آج کل کے موبائل دور میں ایکسٹرنل اسٹوریج ڈیوائس کا خاصہ ہونی چاہیئے۔ صارفین اس نئی پورٹیبل ایکسٹرنل اسٹوریج ڈیوائس کو کسی بھی ماحول اور صورتحال میں با آسانی استعمال کرسکتے ہیں۔
ایکسٹرنل موبائل اسٹوریج کے ضمن میں ایک بڑی پیشرفت کی نمائندگی کرتے ہوئے SSDایک مکمل اور ورسٹائل سالوشن فراہم کرتی ہے۔سام سنگ 250گیگا بائٹ،500گیگا بائٹ اور 1ٹیرا بائٹ کی وسیع رینج کے ساتھ نئے 2TB،T3 SSD کی آفر کے ساتھ مارکیٹ لیڈر کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔حال ہی میں CESانوویشن ایوارڈ2016میں وائر لیس ہینڈ سیٹ ایسیسریز کٹیگری میں سام سنگ کا انتخاب کیا گیاجو کہ ہمارے لئے باعث مسرت اور صارفین کے بھرپور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
سام سنگ کی T3ڈرائیو کا ڈسپلے 6تا9جنوری تک لاس ویگاس کنونشن سینٹر کے سینٹرل ہال میں منعقد ہونے والی CES 2016میں کیا جائیگا۔سام سنگ پورٹیبل SSD T3 فروری2016میں امریکا،چین کوریا اور چند منتخب یورپی ممالک میں متعارف کرائی جائیگی جبکہ بعد ازاں یہ ڈیوائس دنیا بھر میں دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-08

More Technology Articles