samsung CHROMEBOOK 3

Samsung CHROMEBOOK 3

سام سنگ کروم بک 3

سام سنگ نے کروم بک 3 کے نام سے بھی ایک نیا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔ اس بجٹ کروم اوایس ڈیوائس کا ڈسپلے 11 انچ ایچ ڈی (اینٹی گلیئرکوٹنگ کے ساتھ) ہے۔سیلرون پراسیسر کی وجہ سے ڈیوائس کی بیٹری ٹائمنگ 11 گھنٹے ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس میں 2 / 4 جی بی ریم اور 16 جی بی ای ایم ایم سی سٹوریج ہے۔ ڈیوائس میں ایچ ڈی گرافکس، یو ایس بی 3.0، یو ایس بی 2.0، ایچ ڈی ایم آئی ، مائیکرو ایس ڈی اور 720pویب کیم بھی ہے۔ یہ ڈیوائس فروری میں فروخت کےلیے پیش کی جائےگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-08

More Technology Articles