Samsung designed a slot that can take both UFS and microSD cards

Samsung Designed A Slot That Can Take Both UFS And MicroSD Cards

سام سنگ نے یو ایف ایس اور مائیکرو ایس ڈی کارڈز کے لیے نئی سنگل سلاٹ بنا لی

سام سنگ نے پچھلے ہفتے یو ایف ایس 1.0 سٹینڈرڈ پر یو ایف ایس کارڈ متعارف کرائے تھے۔ یو ایف ایس کارڈ کو مائیکروایس ڈی کارڈ کا مستقبل کہا جا رہا ہے۔ یو ایف ایس کارڈ کی رفتار مائیکروایس ڈی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ تیز ہوتی ہے تاہم ان میں ایک ہی مسئلہ ہے کہ یہ موجودہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، جس کی وجہ سے یو ایف ایس کارڈ زیادہ تیزی سے مقبول نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ نےا س مسئلے کا حل بھی نکال لیا ہے۔
کورین کمپنی سام سنگ نے اب ایسی سلاٹ بنا لی ہے جس میں مائیکروایس ڈی اور یو ایف ایس کارڈ دونوں لگائے جا سکتے ہیں۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انڈسٹری پارٹنر کے ساتھ مل کر اگلی نسل کی ڈیوائسز میں اس کارڈ سلاٹ کو شامل کرنے پر کام کر رہا ہے۔
اس نئے کارڈ سلاٹ کی آمد کے بعد صارفین ڈیوائس میں اپنے پرانے مائیکروایس ڈی کارڈ کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ یو ایف ایس کارڈ بھی استعما ل کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-12

More Technology Articles