Samsung Galaxy A2 Core announced: a small, affordable Go edition phone

چھوٹے اور مناسب قیمت کے گو ایڈیشن فون سام سنگ گلیکسی اے 2 کور کا اعلان کر دیا گیا

Samsung Galaxy A2 Core announced: a small, affordable Go edition phone
سام سنگ نے سام سنگ گلیکسی اے 2 کور کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ چھوٹا اور مناسب قیمت کا اینڈروئیڈ 9 پائی  گوایڈیشن فون ہے۔اس میں ایگزینوس 7870 چپ سیٹ (8x Cortex-A53 cores, Mali-T830 MP1, 14nm) ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔چونکہ یہ گو ایڈیشن فون ہے اس لیے اس کی سٹوریج کو بس 256 جی بی تک ہی بڑھایا جا سکتا ہے۔


اس فون کا ڈسپلے 5 انچ ایل سی ڈی ہے۔

(جاری ہے)

فون کی ریزولوشن  کچھ زیادہ بہتر نہیں ہے۔ اس فون کا رئیر کیمرہ 5 میگا  پکسل اور سیلفی کیمرہ بھی 5 میگا پکسل کا ہے۔
اس ڈوئل سم فون میں VoLTE سپورٹ، 2.4GHz Wi-Fi b/g/n اور بلوٹوتھ 4.2 ایل ای ہے۔ اس فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ہے، جو ایف ایم ریڈیو کے لیے بطور اینٹینا کام کرتا ہے۔ اس فون کی بیٹری کی گنجائش 2600 ایم اے ایچ ہے۔
یہ فون فی الحال بھارتی صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 5300 بھارتی روپے یا 76 ڈالر یا 68 یورو ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-15

Your Thoughts and Comments