Samsung Galaxy A31 goes official with 48MP quad camera, 5,000mAh battery

Samsung Galaxy A31 Goes Official With 48MP Quad Camera, 5,000mAh Battery

سام سنگ نے 48 میگا پکسل کواڈ کیمرہ اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ گلیکسی اے 31 پیش کر دیا

مناسب قیمت کے سمارٹ فونز کی مارکیٹ کے لیے سام سنگ نے  سام سنگ گلیکسی اے 31 پیش کردیا۔اس فون میں   20:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ   6.4 انچ  سپر ایمولیڈ سکرین ہے۔ اس فون میں رئیر پر فنگرپرنٹ ریڈر شامل کرنے کی بجائے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ڈسپلے شامل کیا گیا ہے۔اس فون کی بیک پر 48 میگا پکسل (f/2.0 اپرچر، 0.8µm  پکسل سائز) مین کیمرہ ، 8 میگا پکسل  الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ(123 ڈگری)، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے اس فون کے چپ سیٹ کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں لیکن لیک بینچ مارک سے پتا چلا ہے کہ اس میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 65 چپ سیٹ ہے۔اس میں دو کورٹیکس-اے 75 سی پی یو کورز ہیں۔اس فون میں  4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اضافی سٹوریج کے لیے اس میں 512 جی بی کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی  اے 31 میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو یو ایس بی – سی پورٹ سے 15W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
یہ فون  پرزم کرش بلیک، پرزم کرش بلیو، پرزم کرش ریڈ، پرزم کرش وائٹ(جس کی بیزل  سیاہ ہونگی) رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس فون کی دستیابی اور قیمت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
Samsung Galaxy A31 goes official with 48MP quad camera, 5,000mAh battery
تاریخ اشاعت: 2020-03-24

More Technology Articles