Samsung Galaxy A9 2018 is the world first quad camera smartphone

Samsung Galaxy A9 2018 Is The World First Quad Camera Smartphone

سام سنگ گلیکسی اے 9 (2018) دنیا کا پہلا کواڈ کیمرہ سمارٹ فون ہے

سام سنگ نے فون کی بیک پر کواڈ کیمروں کے ساتھ دنیا کا پہلا فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے پہلے سام سنگ کا پہلا ٹرپل کیمرہ فون گلیکسی اے 7 (2018) بھی منظر عام پر آچکا ہے۔نئے فون کو اسی میں ٹیلی فوٹو کیمرے کا اضافہ کر کے متعارف کرایا گیا ہے۔
ٹیلی فوٹو کیمرہ مین کیمرے سے دوگنا زوم فراہم کرتا ہے اور 10 میگا پکسل کی تصویر بناتا ہے۔

فون کا مین کیمرہ f/1.7 لینز کے ساتھ 24 میگا پکسل کا ہے، جو دن کی روشنی اور رات کے وقت بہترین تصاویر بنا سکتا ہے۔
120 ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل کیمرے میں 8 میگا پکسل سنسر ہے۔ اس میں مصنوعی ذہانت کا ایک فیچر Intelligent Scene Optimizer بھی ہے جو منظر کے مطابق کیمرہ سیٹنگ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر بوکے ایفیکٹس کے لیے ہے۔

(جاری ہے)


گلیکسی اے 9 کا نوچ کے بغیر سپرایمولیڈ ڈسپلے 1,080 x 2,220 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 6.3 انچ ہے۔

سکرین کے اوپر f/2.0 اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ سیلفی کیمرے سیمت اس فون میں کُل 5 کیمرے ہیں۔
اس فون میں 6 جی بی یا 8 جی بی ریم ہے جبکہ دونوں ماڈلز 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 512 جی بی تک کے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں۔ فون میں۔ فون میں اوکٹا کور (4x 2.2GHz + 4x 1.8GHz) پروسیر ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے۔
فون میں سام سنگ پے، ہیلتھ اور بکسبی کی سپورٹ بھی ہے۔ فون کی بڑی سکرین سپلٹ سکرین ملٹی ٹاسکنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
اس فون میں 3800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فنگرپرنٹ ریڈر کو فون کی بیک پر نصب کیا گیا ہے جبکہ فون کی بیک سائیڈ بھی تھری ڈی خمدار گلاس سے بنی ہے۔
گلیکسی اے 9 (2018) اگلے ماہ کے شروع میں منتخب ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Samsung Galaxy A9 2018 is the world first quad camera smartphone
تاریخ اشاعت: 2018-10-11

More Technology Articles