Samsung Galaxy A90 5G goes official: Snapdragon 855 SoC, 48MP camera, 6.7" display

Samsung Galaxy A90 5G Goes Official: Snapdragon 855 SoC, 48MP Camera, 6.7" Display

سنیپ ڈریگن 855 اور 48 میگا پکسل کے ساتھ سام سنگ گلیکسی اے 90 فائیو جی متعارف کرا دیا

سام سنگ اب تک تین فائیو جی سمارٹ فون متعارف کرا چکا ہے۔ یہ گلیکسی ایس 10 فائیو جی، گلیکسی نوٹ 10 فائیو جی اور گلیکسی نوٹ 10 پلس فائیو جی ہیں۔اب سام سنگ نے ایک اور فائیو جی سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔
گلیکسی اے 90 فائیو جی   سام سنگ کا وہ پہلا پریمیم مڈ رینج سمارٹ فون ہے  جو اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا ہے۔
گلیکسی اے 90 فائیو جی میں سنیپ ڈریگن 855 ایس او سی کے ساتھ 6 / 8 جی بی  ریم ہے۔
سمارٹ فون میں اینڈروئیڈ پائی سافٹ وئیر  اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔ اس کے 6 جی بی ریم ورژن میں  مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے، جس سے سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
گلیکسی اے 90 فائیو جی میں 6.7 انچ فل ایچ ڈی پلس سپر ایمولیڈ انفینیٹی -یو ڈسپلے ہے۔ فنگرپرنٹ سکینر بھی اسی ڈسپلے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسپلے کے اوپر کٹ آؤٹ میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔


فون کی بیک پر  ٹرپل کیمرہ  سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48  میگا پکسل، الٹرا وائیڈ 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل کا ہے۔رئیر کیمرہ میں کئی فیچر جیسے سپر سٹیڈی(Super Steady)، سین آپٹیمائزر اور فلا ڈیٹیکٹر(Flaw Detector) بھی ہونگے۔ جبکہ فرنٹ کیمرہ  میں لائیو فوکس موڈ بھی  ہو گا۔
گلیکسی اے 90 فائیو جی میں سام سنگ DeX کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ اے سیریز کا پہلا فون ہے، جس میں یہ فیچر شامل کیا گیا ہے۔
فون میں 25Wفاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم اےایچ کی بیٹری ہے۔ یہ سیاہ اور سفید رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔
ابھی اس فون کی قیمت نہیں بتائی گئی۔ کل سے یہ جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ جلد ہی یہ دوسرے ملکوں میں بھی دستیاب ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-03

More Technology Articles