Samsung Galaxy Book S announced - a Snapdragon 8cx laptop running Windows

Samsung Galaxy Book S Announced - A Snapdragon 8cx Laptop Running Windows

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ سام سنگ گلیکسی بکس ایس لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

سام سنگ نے گلیسی نوٹ  10 اور نوٹ 10 پلس کے ساتھ  سام سنگ گلیکسی بک 2 کا جانشین گلیکسی بک ایس متعارف کرایا ہے۔ یہ ایک بہت پتلا  اور کم وزن کمپیوٹر ہے جس میں سنیپ ڈریگن 8 سی ایکس چپ سیٹ ہے۔ ونڈو 10 او ایس کی وجہ سے صارفین  اس سے مکمل کمپیوٹر کا تجربہ پا سکتے ہیں۔
گلیکسی بک ایس  میں 13.3 انچ فل ایچ ڈی ٹچ سکرین ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 8 سی ایکس چپ سیٹ، 8 جی بی LPDDR4X ریم اور 512 جی بی تک انٹرنل سٹوریج ہے۔
یہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جس سے سٹوریج 1 ٹی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
42W کی بیٹری سے یہ لیپ ٹاپ 23 گھنٹوں تک ویڈیو چلا سکتا ہے۔ یعنی صارفین اسے ایک بار چارج کر کے سارا دن عام استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ کوئیک چارج 2.0 اور پاور ڈیلیوری 2.0 سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ وائی فائی کے علاوہ LTE Cat.18 سیلولر کنکشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔


بدقسمتی سے صارفین اس ڈیوائس میں صرف ایک ہی یو ایس بی – سی پورٹ استعمال کرسکتے ہیں۔
سیکورٹی کے لیے اس لیپ ٹاپ میں فنگر پرنٹ ریڈر ہے جو ونڈو کے ہیلو فیچر کو سپورٹ کرتا ہے۔اس مشین کا وزن 0.96 کلوگرام اور موٹائی 11.8 ایم ایم ہے۔
ملٹی میڈیا کے لیے اس میں اے کے جی برانڈ کے لاؤڈ سپیکر اور ڈولبی آٹموس ٹیونگ ہیں۔
یہ لیپ ٹاپ اس خزاں میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ یہ دو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
Samsung Galaxy Book S announced - a Snapdragon 8cx laptop running Windows
تاریخ اشاعت: 2019-08-09

More Technology Articles