Samsung Galaxy C8 goes official in China with three cameras

Samsung Galaxy C8 Goes Official In China With Three Cameras

تین کیمروں کے ساتھ سام سنگ گلیکسی سی 8 چین میں متعارف کرا دیا گیا

سام سنگ نے چینی مارکیٹ کے لیے گلیکسی سی 8 فون کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فون کا ڈوئل کیمرہ ڈوئل فوٹو کی خاصیت رکھتا ہے۔ یہ ایک موڈ ہے جس میں آپ پہلے تصویر بناتے ہیں اور پھر بعد میں فوکس ایڈجسٹ کر لیتے ہیں۔ اس سمارٹ فون میں تین کیمرےہیں۔ دو کیمرے 13MP f/1.7 + 5MP f/1.9بیک پر اور 16MP f/1.فرنٹ کیمرہ ہے، جس کی ایل ای ڈی فلیش بھی الگ سے موجود ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 5.5 سپر ایمولیڈ1920x1080px ریزولوشن کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ فون 32 جی بی یا 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل کے ساتھ دستیاب ہے ۔ 32 جی بی ماڈل میں 3 جی بی ریم ہے جبکہ 64 جی بی ماڈل میں 4 جی بی ریم ہے۔اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ شناخت کے لیے فون میں فنگر پرنٹ سکینر اور چہرے سے شناخت کا فنکشن بھی ہے لیکن اس میں آئیرس سکینگ نہیں ہے۔فون میں سام سنگ کا Always-onڈسپلے فیچر بھی ہے۔صارفین اسے سیاہ ، گولڈ اور روز گولڈ میں خرید سکیں گے لیکن اس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں معلومات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

Samsung Galaxy C8 goes official in China with three cameras
تاریخ اشاعت: 2017-09-08

More Technology Articles