Samsung Galaxy Feel announced with Android Nougat

Samsung Galaxy Feel Announced With Android Nougat

سام سنگ نے 4.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ گلیکسی فیل کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے ایک نئے گلیکسی فون کا اعلان کیا ہے۔ گلیکسی فیل (Galaxy Feel) میں اوکٹا کور 1.66 گیگا ہرٹز پروسیسر، 4.7 انچ ایچ ڈی سکرین، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون کا مین کیمرہ 16 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی پیمائش 138x67x8.3ملی میٹر اور وزن 149 گرام ہے۔

(جاری ہے)

3000 ایم اے ایچ بیٹری کے اس فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔واٹر اور ڈسٹ پروف گلیکسی Feel کو سفید، سیاہ اور گلابی رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جاپان میں تو اس فون کی پری بکنگ شروع ہوچکی ہے جبکہ فون کی فراہمی کا آغاز جون کے وسط میں ہوگا۔فون کی قیمت اور عالمی مارکیٹ میں دستیابی کے حوالے سے ابھی مزید معلوم نہیں ہو سکا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-26

More Technology Articles