Samsung Galaxy Fold costs $1,980, has 6 cameras and 3-way multitasking

Samsung Galaxy Fold Costs $1,980, Has 6 Cameras And 3-way Multitasking

سہ طرفہ ملٹی ٹاسکنگ، 6 کیمروں اور 1980 ڈالر قیمت کے ساتھ سام سنگ گلیکسی فولڈ بھی سامنے آ گیا

سام سنگ نے گلیکسی ایس 10، ایس 10 پلس، ایس 10 ای اور ایس 10 فائیو جی کے ساتھ سام سنگ گلیکسی فولڈ  بھی متعارف کرا دیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی میں سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کو یکجا کر دیا گیا ہے۔یہ ڈیوائس دو ماہ میں ہی صارفین کے ہاتھوں میں ہوگی۔
سام سنگ گلیکسی فولڈ میں 4.6 انچ کی بیرونی سکرین کے ساتھ 7.3 انچ کی اندرونی فولڈ ایبل سکرین ہے۔اس فون کو  ڈیوائس  کھولنے اور بند کرنے کے لیے ایک منفرد قسم کا قبضہ (hinge) استعمال کیا گیا ہے۔
اس قبضے   کا رنگ تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس فون میں ایک فیچر ایپ کنٹینوئٹی (App Continuity) کا بھی ہے۔ اس فیچر سے  آپ جو کچھ بھی فون کی ایکسٹرنل سکرین پر دیکھ رہے ہونگے فون کو کھولنے پر بڑی سکرین پر بھی وہی نظر آئے گا۔ سام سنگ گوگل اور اینڈروئیڈ ڈویلپرز کے ساتھ مل کر اس فیچر کو  مزید بہتر بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)


گلیکسی فولڈ کی بڑی سکرین سہ طرفہ  ملٹی ٹاسکنگ کو ممکن بناتی ہے۔

وٹس ایپ، مائیکروسافٹ اور یوٹیوب پریمیم بھی  ڈیوائس کے فیچرز میں شامل ہیں۔
اس ڈیوائس میں 7 این ایم سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ ،  12 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج (بوٹ کےلیے فاسٹ یو ایف ایس 3.0 سٹوریج) ہے۔اس فون میں سام سنگ نے دو بیٹریاں شامل کی ہیں، جن کی مجموعی گنجائش 4380 ایم اے ایچ ہے۔
اس فون میں 6 کیمرے ہیں ۔ کیمروں کےا ستعمال کا انحصار فون کے کھلے یا بند ہونے پر ہے۔
اس فون کی بیک پر 3 ،  فرنٹ پر 1 اور اندر 2 کیمرے ہیں۔ یہ فون فولڈ ہو یا اوپن ہے، فوٹوگرافی کے لیے ہر وقت کیمرہ دستیاب ہوتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی فولڈ کو 26 اپریل کو امریکا اور 3 مئی کو یورپ میں پیش کیا جائےگا۔ صارفین کے لیے اس کا ایل ٹی ای اور فائیو جی ورژن بھی پیش کیا جائے گا۔
امریکا میں اس فون کی قیمت 1980 ڈالر اور یورپ میں 2000 یورو سے شروع ہوگی۔
تاریخ اشاعت: 2019-02-22

More Technology Articles