Samsung Galaxy Folder 2 is official

سام سنگ نے سام سنگ گلیکسی فولڈر2متعارف کرادیا

Samsung Galaxy Folder 2 is official

چینی سرٹیفیکیشن ویب سائٹ TENNA پر ظاہر ہونے کے بعد سام سنگ نے گلیکسی فولڈر 2 متعارف کرادیا۔گلیکسی فولڈر 2 کا اندراج سام سنگ کی چینی ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں یہ فون سب سے پہلے لانچ کیا جائے گا۔
سام سنگ گلیکسی فولڈر 2 کا ڈسپلے 3.8 انچ WVGA ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 425 چپ کے ساتھ 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنل سٹوریج کو آن بورڈ مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
فون میں اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو انسٹال ہے۔ اس کی بیٹری 1950 ایم اے ایچ کی ہے۔ سام سنگ کے مطابق اس کا سٹینڈ بائی ٹائم 318 گھنٹے ہے۔ گلیکسی فولڈر 2 کی پیمائش 122 x 60.2 x 15.4ایم ایم اور وزن 160 گرام ہے۔
گلیکسی فولڈر 2 کا رئیر کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ابھی اس ڈیوائس کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-08

Your Thoughts and Comments